وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 7

میں ، اِس فلم کے ذریعے 1990 کی دہائی کے دوران سوویت کے بعد یوکرین میں زندگی  کی تصویر  دکھانا چاہتا ہوں   : ’ رائینو ‘ کے ڈائریکٹر اولے سینتسوف کا اِّفی – 52 میں اظہارِ خیال

نئی دلّی ،24 نومبر/ اِفّی – 52 کے ورلڈ پنورما  کی فلم ’ رائینو ‘ کے ڈائریکٹر اولے سینتسوف نے کہا ہے کہ میری فلم بہت پُر تشدد اور سخت ہے۔ میں  ، اِس فلم کے ذریعے 1990 ء کی دہائی کے دوران سوویت کے بعد یوکرین میں سخت زندگی کو دکھانا چاہتا ہوں ۔ وہ آج گوا میں بھارت کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں  میڈیا سے خطاب کر رہے تھے  ۔

 

1-1PBV3.jpeg

 

          میں ایک  خود سے سیکھنے والا شخص ہوں اور فلم سازی میں  کافی تاخیر سے آیا ہوں ۔ جناب اولے سینتسوف نے ، جن کی فیچر فلم ’ رائینو ‘ کل اِفّی – 52 کے ایشیائی پریمیر میں شامل ہوئی ہے ، کہا کہ  زندگی  بہت مختصر ہے اور میں فلمیں بناتے رہنا چاہتا ہوں ۔ یہ فلم وینس فلم فیسٹیول – 2021 ء میں بھی دکھائی جا چکی ہے ۔  

1-2JB1N.jpeg

 

          ویرونیکا ویلچ نے  ، جو  رائینو ٹیم  کا حصہ ہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ پوری دنیا میں اس فلم  کے ناظرین  اِسے کس طرح سمجھیں گے کیونکہ سوویت یونین  کا زوال  ایک بہت مقامی موضوع ہے  لیکن لوگ  آرٹ سے جڑے ہیں اور ہماری فلم دکھاتی ہے کہ زندگی ہماری پسند  اور ہمارے آس پاس کے ماحول  کا ایک مرکب ہے اور  یہ سوال ہمیشہ رہتا ہے کہ ہمارا  ، اِن حالات پر کتنا کنٹرول ہے ۔

1-3HCF6.jpeg

 

          ’ رائینو ‘ میں بڑھتے ہوئے تشدد کو دکھائے جانے کے بارے میں  اظہارِ خیال کرتے ہوئے اولے سینتسوف نے کہا کہ مجھے جرائم والے ڈراموں سے نفرت ہے ، تشدد سے نفرت ہے لیکن میں  ، اِس فلم کو حقیقی  بنانا چاہتا تھا ۔ یہ میری حقیقی کہانی پر مبنی ہے اور  اس کے کردار کی زندگی مختلف ہے اور زندگی اتنی اچھی نہیں ہے لیکن چند واقعات کے بعد ،  اُس کے حالات تبدیل ہوتے ہیں ۔ میں کہانی میں کوئی رومانیت لائے بغیر ، اِس مجرمانہ دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں  ۔ میں چاہتا ہوں کہ حقیقت میں  جو دنیا ہے ، اُسے دکھایا جائے ۔    

 

1-447B5.jpeg

 

          انہوں نے مزید کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ موجودہ نسل کو دکھاؤں کہ 90 کی دہائی میں یوکرین میں زندگی کیسی تھی ۔ اس سے انہیں اُس وقت کے یوکرین میں زندگی کے بارے میں اگر کوئی غلط فہمی ہے تو وہ دور ہو جائے گی ۔

          ویرونیکا ویلچ نے مزید کہا کہ یہ  نو جوانوں کو یہ سبق دینے کی ایک کوشش ہے کہ سوشل میڈیا میں زندگی حقیقی نہیں ہے اور ہمیں اچھی زندگی کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے جرم صحیح نہیں ہے اور انہیں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بھاری قیمت چکانی  پڑ سکتی ہے ۔

فلم کے بارے میں :

          یہ ایک نو جوان  چور کی کہانی ہے ، جس کی عرفیت ’ رائینو ‘ تھی  ، جو 1990 ء کی دہائی میں جرائم پیشہ ہے ۔ رائینو صرف طاقت اور ظلم  کی بات ہی کرتا ہے  اور اُس کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے اور کیا اُسے آخر میں نجات پانے کا کوئی موقع ملتا ہے ؟

ڈائریکٹر کے بارے میں :

فلم کے ڈائریکٹر اولے سینتسوف  13 جولائی ، 1976 ء کو ایس ایس آر ، یوکرین کے کرائیمن  اوبلاسٹ  کے سِمفیرو پول میں پیدا ہوئے۔ وہ  ایک روسی نسل کے شخص ہیں ۔  1993 ء سے 1998 ء تک وہ کیو میں اقتصادیات کے طالب علم رہے اور اس کے بعد انہوں نے ماسکو میں فلم کی ہدایت کاری اور اسکرین رائٹنگ کا کورس کیا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (24-11-2021)

U. No.  13248

iffi reel

(Release ID: 1774768) Visitor Counter : 229


Read this release in: Punjabi , Marathi , English , Hindi