وزارت اطلاعات ونشریات

‘رین ’ میں کنبہ جاتی مضبوط تعلقات کی قید سے آزاد ہونے کی ایک نوجوان کی چاہت کو دکھایا گیا ہے


فلموں کو کسی مصنف کے ایماندارنہ اور الہامی تاثرات کا حامل ہونا چاہئے ؛ ڈائرکٹر جنّو جرگنز

Posted On: 23 NOV 2021 8:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی:23؍نومبر2021:

‘رین’  میں جو اسٹونیا کے ڈائرکٹر جنو جرگنز کی پہلی فیچر فلم ہے ، ایک کنبے میں باپ اور بیٹے کے درمیان  طاقت ور تعلقات کے پہلوؤں کو بیان کیا گیا ہے۔ نسلوں کے درمیان – بوڑھے اور جوان کے درمیان – ایک موضوع ہے جو پوری فلم پر چھایا ہوا ہے۔ یہ بات 52 ویں آئی ایف ایف آئی  سے الگ  آج جرگنز نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جرگنز نے کہا کہ ان کرداروں نے جو فطری اعتبار سے نورڈکس ہیں ، اپنے اندرونی جذبات  اپنے ہی اندر رکھے اور ان کے اظہار کو کافی مشکل پایا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جذبات جو میں اپنی اصل زندگی میں ظاہر نہیں کرسکتا ، میں نے انہیں فلم کے ذریعہ طاہر کرنا چاہا۔

1.jpg

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اپنی ہی تلاش کے لئے ایک سفر تھا  اور میرے اپنے لئے ہی میری تلاش تھی۔ میں بہت سے سوال خود سے ہی پوچھتا تھا  اور خود ہی ان کا جواب دے دیتا تھا جو میں نے اپنی اصل زندگی میں کبھی ظاہر نہیں کیا ۔ جرگنز  میں نے اپنے بھائی سے ان سوالوں کو پوچھنے کے لئے یہ فلم بنائی۔

ان کی فلم ‘ڈسٹینس ’ جسے لوکارنو فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کیا گیا تھا وہ بھی سماجی دائرے میں طاقتور تعلقات کے موضوع پر تھی اور ایک نوجوان کے بارے میں تھی جو جیل سے فرار ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلموں کو کسی خود کی ذات کے بارے میں ایماندار اور الہامی تاثرات کا حامل ہونا چاہئے۔

اپنی فلم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمباعمل تھا اور اسے مکمل کرنے میں 7 سال لگے۔ آج ہم بہت خوش ہیں ۔

2.jpg

اینٹی ناولینین نے، جو فلم کے مصنف ہیں،  کہا کہ  ایک کنبے میں بہت سے محاذوں پر نسلوں کا فرق ہے۔ یہ فرق زبانوں ، عادتوں اور ٹکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے  شروع ہوتا ہے۔

افّی میں اپنے تاثرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے افّی میں  پہنچنے کے لئے تقریباً 7000 کلومیٹر کا سفر طے کیا لیکن لوگ سب جگہ ایک جیسے ہیں اور ان کے تاثرات اور مشکلات بھی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک شاندار فیسٹیول ہے جو سنیما کے  ذریعہ دنیا بھر کے لوگوں کو یکجا کرتا ہے۔

فلم کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر محترمہ ہینل جرگنز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

‘رین’ بھارت کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں کسی ڈائرکٹر کی بہترین پہلی فلم کے مقابلہ جاتی زمرے میں دکھائی جارہی ہے۔

فلم کے بارے میں

یہ اسٹونیا کی ایک فلم ہے ۔ فلم میں معمر شخص ‘رین’ اپنے چھوٹے بھائی اتس کے نقش قدم پر چلتا ہے اور ایک چھوٹے قصبے میں دریا کے کنارے اپنے آبائی مکان میں اچانک لوٹ آتا ہے۔ جہاں وہ اپنے تحکمانہ مجاز کے اپنے والد کلجو اور اپنی والدہ کا سامنا کرنا ہے جن کے دل سے محبت تقریباً ختم ہونے والی ہے۔ اتس  اپنے والد اور اپنے بھائی کے درمیان تصادم دیکھتا ہے۔ یہ دونوں مختلف پیڑھیوں سے تعلق رکھنے والے ضدی لوگ ہیں جن کے نظریات دنیا کے بارے میں بنیادی طور پر مختلف ہیں۔ جب والد ‘رین ’ کو اپنی دنیا کی سرحدوں میں قید کرنا چاہتے ہیں تو ‘رین’ الیکزینڈر کی شکل میں امید کی ایک کرن پاتا ہے۔ جو مشکوک ماضی والی  ایک پراسرار خاتون ہے ۔

 

3.jpg

4.jpg

 

 

ڈائرکٹر : جنّو جرگنز

فلم ساز : کرسٹزن پتسیپ

منظرنامہ : جنو جرگنز، انتی نالینین

ڈی او پی : ایرک پولوما

ایڈیٹر : پرزیمسلاؤ کرسیلیوسکی

اداکاری : ایلکسئی بلجاجیف، مارکس بورکمین ، میلو ایلزابیتھ کریسا

 

 

************

 

ش ح۔ ا س ۔ م ص

(U:13212)



(Release ID: 1774492) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Marathi