بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور دیہی معیشت کو رفتار دینےکے لئے چھتیس گڑھ اور ہریانہ میں 31 کھادی قدرتی پینٹ اکائیاں
Posted On:
23 NOV 2021 2:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23- نومبر 2021/ کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعہ گائے کے گوبر کوکچےمال کے طور پر استعمال کرکے فروغ دی گئی بے مثال کھادی قدرتی پینٹ کو چھتیس گڑھ اور ہریانہ کی ریاستی سرکاروں نے مستقل روزگار کے ایک ماڈل کے طور پر اپنایا ہے۔ کل 31قدرتی پینٹ بنانے والی اکائیاں –چھتیس گڑھ میں 25 ، ہریانہ میں6، جلد ہی متعلقہ ریاستی سرکاروں کے ذریعہ قائم کی جائیں گی، جس کے لئے کے وی آئی سی کے ساتھ ٹکنالوجی کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ حکومت نے چھتیس گڑھ کے وزیراعلی جناب بھوپیش بگھیل کی موجودگی میں 21 نومبر 2021 کو کی وی آئی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ ہریانہ حکومت کےسا تھ مفاہمت نامے پر 12 نومبر 2021 کو دستخط کئے گئے تھے۔
ہریانہ میں پہلی قدرتی پینٹ اکائی چندی گڑھ کے پاس پنجور میں قائم کی گئی ہے ، جہاں 6000لیٹر سے زیادہ قدرتی پینٹ کی پیداوار کی جاچکی ہے۔ مارچ 2022 تک دیگر پانچ پینٹ بنانے والی اکائیاں قائم کی جائیں گی۔ چھتیس گڑھ حکومت 25 پینٹ بنانے والی اکائیوں کے علاوہ کاربیکسی میتھائل سیلولیز (سی ایم سی) کو بنانے کے لئے 75 اکائیاں بھی قائم کرے گی، جو کہ قدرتی پینٹ کا ایک اہم جزو ہے۔
ان نئی پینٹ بنانے والی اکائیوں کی صلاحیت یومیہ 500 لیٹر پینٹ پیداوار کی ہوگی۔ دونوں ریاستوں میں 31 نئی قدرگی پینٹ اکائیوں تقریباً 50 لاکھ لیٹر پینٹ کی سالانہ پیداوار کریں گی اور کئی دیگر متعلقہ شعبوں کی حمایت کرتے ہوئے تقریباً 500 براہ راست روزگار پیدا کریں گی۔
کے وی آئی سی کے سربراہ جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ کھادی قدرتی پینٹ مستقل روزگار کا ایک موثر ماڈل ہے اور چھتس گڑھ اور ہریانہ دیگر ریاستوں کے لئے گائے کے گوبر پر مبنی قدرتی پینٹ اکائیوں کے قیام کے لئے مثال قائم کریں گے۔ کھادی قدرتی پینٹ ماحول کے مطابق اور لاگت موثر پروڈکٹ ہے جس میں مستقل روزگار پیدا کرنے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے کافی امکانات ہیں۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ قدرتی پینٹ کو بنانے کے لئے کسانوں اور گوؤشالاؤں سے خریدے گئے گائے کے گوبر سے فی مویشی ہر سال تقریباً 30 ہزار روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔
کھادی قدرتی پینٹ کو 12 جنوری 2021 کو لانچ کیا گیا تھا۔ واٹرپروف اور دھونے کے قابل ہونے کے علاوہ پینٹ میں اینٹی بیکٹریل ، اینٹی فنگل اور قدرتی تھرمل انسولیشن گنا جیسے گائے کے گوبر کے قدرتی فائدہ شامل ہیں۔ یہ پینٹ ماحول کے مطابق ، غیرزہریلے، بو کے بغیر اور لاگت موثر ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13184
(Release ID: 1774447)
Visitor Counter : 167