سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نیشنل آٹو موبائل اسکریپیج پالیسی سبھی فریقوں کے لئے مفید پالیسی ہے
Posted On:
23 NOV 2021 2:37PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،23 نومبر/ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نیشنل آٹو موبائل اسکریپنگ پالیسی تمام فریقوں کے لئے ایک مفید پالیسی ہے ۔ آج نوئیڈا میں ماروتی سوزوکی ٹویوٹسو انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ( ایم ایس ٹی آئی ) کے ذریعے قائم کردہ گاڑیوں کی اسکریپنگ اور ری سائکلنگ کی سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پالیسی کا مقصد خراب اور آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں کو بھارت کی سڑکوں سے مرحلہ وار ہٹا نے کا ایک ماحول تیار کرنا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے جدید ترین اسکریپنگ اور ری سائکلنگ کے یونٹوں کی ضرورت ہے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پالیسی آٹو موبائل کے فروغ میں اضافہ کرے گی ، روز گار فراہم کرے گی ، در آمد کی لاگت کم کرے گی ، اضافی جی ایس ٹی ریونیو پیدا کرے گی اور سیمی کنڈکٹر چپ کی عالمی قلت کو کم کرنے میں مدد کرے گی ۔ جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پالیسی ملک کے لئے (کچرے سے دولت ) سرکولر معیشت کا اہم رابطہ قائم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں 3 سے 4 تک اسکریپنگ سینٹر قائم کئے جانے چاہئیں ۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے حال ہی میں ایک ویژن پر مبنی رضا کارانہ وھیکل فلیٹ جدید کاری پروگرام ( وھیکل اسکریپنگ پالیسی ) لانچ کی ہے ۔
اس پالیسی کا مقصد پرانی غیر محفوظ آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے اور انہیں نئی ، محفوظ اور کم ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں سے بدلنے کا ایک ماحول قائم کرنا ہے ۔ وزارت نے رجسٹرڈ وھیکل اسکریپنگ فیسلٹی ( آر وی ایس ایف ) رول بھی نوٹیفائی کئے ہیں تاکہ بھارت میں گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کی جدید سہولت قائم کی جا سکے ، جو ماحول دوست طریقے سے ، اِن گاڑیوں کو ری سائیکل کر سکیں گے ۔
سر دست ، بھارت میں گاڑیوں کو اسکریپ کرنے اور ری سائیکل کرنے کی صنعت غیر منظم ہے اور پرانی گاڑیوں کو ماحول دوست طریقے سے ری سائیکل نہیں کیا جا تا ۔ اس سے نہ صرف وسائل کے بندوبست میں کمی آتی ہے ، بلکہ اسٹیل کی پوری ویلیو بھی حاصل نہیں ہوتی اور مہنگی دھاتوں کی پوری قیمت وصول نہیں ہوتی ۔ ای ایل وی اسکریپنگ کے موجودہ نظام میں بحالی کا فی صد بہت کم ہے اور بہت سا سامان خراب ہو جاتا ہے یا اس کو اچھی طرح ری سائیکل نہیں کیا جا سکتا ۔ غیر سرکاری صنعتی تخمینے کے مطابق بھارت میں ریکوری کا فی صد 70 سے 75 فی صد تک ہے ، جب کہ خراب گاڑیوں کا ریکوری فی صد عالمی سطح پر 85 سے 95 فی صد تک ہے ۔
غیر منظم سیکٹر میں موجودہ ری سائیکلنگ / اسکریپنگ کا نظام چونکہ ماحول دوست طریقے سے انجام نہیں دیا جاتا ، اس لئے وزارت کی کوشش ہے کہ آر وی ایس ایف قائم کرنے کو فروغ دیا جائے تاکہ اس سلسلے میں ماحول دوست طریقۂ کار کو اپنایا جا سکے ۔ اس طرح گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کی پالیسی ایک ایسے با ضابطہ کاروبار اور موقع کو فرو غ دے گی ، جو سائنسی طریقے سے ری سائیکلنگ اور اسکریپنگ کی صنعت کو فرو غ دے گی ۔
وزیر موصوف کے ذریعے افتتاح کردہ آر وی ایس ایف کی سہولت 11000 مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہے ، جس میں سالانہ 24000 گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کی صلاحیت ہے ۔ یہ پلانٹ ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ نے ٹویوٹا تشوشو گروپ کے اشتراک سے قائم کیا ہے ۔ جناب گڈکری نے ماروتی سوزوکی اور ٹویوٹا تشوشو گروپ کو مبارکباد دی اور دیگر فریقوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اسی طرح کی جدید اسکریپنگ اور ری سائیکلنگ کی سہولیات قائم کریں اور پالیسی کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کریں ۔
اس افتتاحی تقریب بھارت میں جاپان کے ایکسٹرا آرڈینری پلینی پوٹینشری امبیسی آف جاپان کے سفیر جناب ستوشی سوزوکی بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (23-11-2021)
U. No. 13182
(Release ID: 1774312)
Visitor Counter : 242