نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آب و ہوا میں تبدیلی کے وقت میں پائیدار طرز زندگی اپنائیں
ہمارے کرۂ ارض کی صحت ہمارے انتخاب اور ہماری سرگرمیوں پر منحصر ہے : نائب صدرِ جمہوریہ
نائب صدرِجمہوریہ نے ساحلی ماحولیاتی نظام کے لئے جنگلات کی تحقیق کے مرکز کے بحری ترجمانی یونٹ کا افتتاح کیا
Posted On:
23 NOV 2021 2:23PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،23 نومبر/ نائب صدرِ جمہوریۂ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیات کے بارے میں حساس بنیں اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وقت میں پائیدار طرز زندگی اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناسب وقت ہے کہ ہم اپنے کرہ کی صحت میں مطلوبہ تبدیلی لانے کے لئے ترمیم کریں ۔
نائب صدرِ جمہوریہ نے آج وشاکھا پٹنم میں ساحلی ماحولیاتی نظام کے جنگلاتی تحقیق کے مرکز ( ایف آر سی سی ای ) کا دورہ کیا اور بحری ماحولیات سے متعلق علم کو وسعت دینے اور ساحلی برادریوں کے ساتھ کام کرنے کی خاطر تیار کئے گئے بحری ترجمانی یونٹ ( ایم آئی یو ) کا افتتاح کیا ۔
بعد میں ایک فیس بک پوسٹ میں ، انہوں نے مرکز کے اپنے دورے کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ بحری ترجمانی یونٹ میں ماحولیات میں گراوٹ سے متعلق بتدریج اضافے کو لکڑی کے نمونوں میں دکھایا گیا ہے ، جو بہت معلوماتی تھے ۔ جناب نائیڈو کو مشرقی گھاٹ میں پرندوں کے تنوع کے ساتھ ساتھ وشاکھا پٹنم ضلع میں 114 کلو میٹر طویل ساحلی علاقے میں جنگلات میں موجود پرندوں کی اقسام کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔
یہ مرکز زیر سمندر لکڑی کے تحفظ سے متعلق ملک کا پہلا تحقیقی مرکز ہے ۔ جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ انہیں اِس بات پر خوشی ہے کہ ایف آر سی سی ای جنگل میں نباتاتی تنوع اور جنگل کی زندگی اور وسائل پر تحقیق کر رہا ہے ، جس میں مشرقی اور مغربی ساحلی ماحولیاتی نظام کو شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات میں ماحولیاتی نظام میں ، اُن کی ریسرچ اور مشرقی گھاٹ میں نباتاتی تنوع پر ریسرچ ماحولیات میں تنزلی اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وقت میں بہت اہم ہے ۔
جناب نائیڈو نے ، اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مرکز نے خراب ہونے والی لکڑی سے تیار کردہ 100 سے زیادہ بہتر بنائی گئی کشتیاں آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کے ماہی گیروں کو دی ہیں ، جو غریبی ختم کرنے کی جانب ایک قدم ہے ۔ انہوں نے ، اِس بات کا اعادہ کیا کہ سائنس کا آخری مقصد لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا اور اُسے خوشحال بنانا ہے ۔ نائب صدرِ جمہوریہ نے ساحلی برادریوں کے فائدے کے لئے مرکز کی طرف سے کئے جانے والے اچھے کاموں کی ستائش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 13180
(Release ID: 1774248)
Visitor Counter : 123