وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

پہلی بار اِفی کا حصہ بنیں گے اوٹی ٹی پلیٹ فارمس


ڈیجیٹل انڈیا کو منظوری دیتے ہوئے # اِفی 52  میں  او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کے لئے پروگرام لائن اپ کا اعلان

سنیما شائقین کے لئے خصوصی  ماسٹر کلاسز، کانٹنٹ لانچز،  پریویو، اسپیشل اسکریننگ اور سوال جواب سیشن

گوا میں  20  سے 28  نومبر  2021   کو منعقد  ہونے  جارہے   52  ویں  بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹول  (اِفی) میں پہلی بار  پانچ  اہم  او ٹی ٹی  پلیٹ فارمس  حصہ لیں گے۔ اہم او ٹی ٹی پلیٹ فارمس  نیٹ فلکس،  امیزون پرائم، زی -5،  ووٹ  اور  سونی لیو خصوصی ماسٹر کلاسز ،  کانٹنٹ لانچز  اور  پریویوز،  کیوریٹڈ فلم پیکج  اسکریننگس اور  دیگر آن گراؤنڈ اور ورچوئل انعقاد کے توسط سے اس فلم فیسٹول میں حصہ لیں گے۔

معیار کو  فروغ دینے اور  نئے کانٹنٹ تیار کرنے کے لئے  یہ اہم او ٹی ٹی پلیٹ فارمس  ہر سال  مختلف طرح کے  شو  اور  فلمیں  بنا رہے ہیں۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پیرس کے ایک معروف  اسکول  آف امیج اینڈ  آرٹس گوبلنگس -  اسکول لاء  ، امیج کے ذریعے  تین روزہ ورچوئل ماسٹر کلاس منعقد کر رہا ہے۔ نیٹ فلکس  فلم ساز  جین کیمپین کے ذریعہ بنائی گئی  اور  بینڈکٹ کمبربیچ  اور  کرسٹن کی اداکاری والی تاریخی پس منظر  پر مبنی فلم ’دی پاور ؤف دی ڈاگ‘ کے  بھارت میں پریمئر کا بھی انعقاد کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7-13X5R.jpg

نیٹ فلکس کی طرف سے  فلم  ’دھماکہ‘ کی بھی  اسپیشل  اسکریننگ کی جائے گی۔ اس میں اداکار  کارتک آرین کے ذریعہ فلم  کا  تعارف کرایا جانا بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ  اس سال  افی میں نیٹ فلکس کی طرف سے  آنے والی  کرائم تھریلر سیریز  روینا ٹنڈن اور آشوتوش رانا  کی اداکاری  والی  ’’آرنیک‘‘ کے پہلے ایپی سوڈ  کا بھی  پریویو دکھایا جائے گا۔

ایک دیگر  او ٹی ٹی پلیٹ فارم سونی  لیو  نے  اسکیمپ – 1992 کے کہانی کار  سمت روہت اور سورو ڈے کے ذریعہ ماسٹر کلاس  کی پیش کش کی ہے، جس کی نظامت  اسٹوڈیو نیکسٹ  کے  بزنس ہیڈ  اندرنیل چکرورتی  کے ذریعہ کی جائے گی۔ مہارانی  کے کہانی کار  نندن جھا کے ذریعہ  ایک دیگر ماسٹر کلاس  کا انعقاد کیا جائے گا، جسے  لیو  کے ہیڈ ،  اوریجنل کنٹنٹ  سوگاتو کریں گے۔

سونی لیو  پرشانت نائک ، اشیش گولوالکر اور  اموگ دوسادھ کی ویب سیریز  ٹرسٹ ود  ڈسٹنی کی بھی  نمائش کرے گا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7-2TWDN.jpg

نتیش تیواری  اور اشونی ایئر کے ذریعہ بنائی گئی  پیس اور بھوتی  کی مقبول سیریز – بریک پوائنٹ  افی کے لئے  زی- 5  کے ذریعہ ، خاص طور  سے کیوریٹ کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7-3YKMP.jpg

زی -5 دنگل اور  بریک پوائنٹ  کے اسکرین پلے رائٹر  اور  ڈائریکٹر نتیش تیواری ، رشمی راکٹ  کے ڈائریکٹر  آکرش کھورانہ، بھاگ ملکھا بھاگ کے ڈائریکٹر  راکیش اوم پرکاش مہرا  اور میری کوم  کے ڈائریکٹر  اومنگ کمار  کے ساتھ  ’چمپئننگ دی گیم‘  کے عنوان سے ڈائریکٹرس راؤنڈ ٹیبل کا بھی انعقاد کرے گا۔

زی – 5 انتہائی  مانگ والے  پروجیکٹ،  زی کتھا کارواں کی بھی  نمائش اور اعلان  کرے گا۔ اس میں موجودہ  اور مستقبل کے  کہانی کاروں کو  اپنی  انتہائی  جذبات سے پُر کہانیاں  پیش کرنے کے لئے  پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ بے شمار  کانٹنٹ سے  آراستہ  ان او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کو فروغ دیا جا رہا ہے اور یہ  پلیٹ فارمس  ورچوئل طریقے سے دنیا بھر کے  ناظرین  کو مسحور کر رہے ہیں۔ افی  کا 52  واں ایڈیشن بھی  ہائبرڈ طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو نئی ٹیکنالوجی کو  تسلیم کر رہا ہے اور یہ  فن کاروں کو ان او ٹی ٹی  پلیٹ فارمس کے ساتھ  تعاون  اور  رابطے  کا پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ف ا- ق ر)

U-13174

iffi reel

(Release ID: 1774206) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi