وزارت سیاحت

جناب نتن گڈ کری کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو سال 2070 تک کاربن سے پاک ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہم سب کو وزیراعظم کے عزم کے ساتھ جڑنا چاہئے

Posted On: 22 NOV 2021 8:31PM by PIB Delhi

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ سال 2070 تک  خالص صفر کاربن  اخراج یا ملک کو کاربن سے پاک بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کی غرض سے ہم سب کو وزیراعظم کے عہد کے ساتھ جڑنا ہوگا جو انہوں نے حال ہی میں سی او پی -26 چوٹی کانفرنس میں کیا تھا۔ بھارت@75،‘ایمپاورنگ انڈیا، ٹوڈے فار ٹومارو، کے موضوع پر آئی سی سی کے اے جی ایم اور سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اعلی درجے کی ٹیکنالوجی، اختراعات اور ڈیجٹیلائزیشن کاراستہ اختیار کرکے ملک میں ہمہ جہتی اور پائیدار ترقی لائی جاسکتی ہے۔وزیرموصوف نے کہا کہ آزادی امرت مہوتسو کے سفر میں، ہم اس وقت ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہوئے ہیں، جہاں ہماری حکومت آنے والے کل کی تعمیر کے لئے کارگر اقدامات کررہی ہے، جو کہ ہمارے آج کے مقابلے کہیں زیادہ سرگرم، خودانحصار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ ہوگا۔

جناب گڈ کری نے کہا کہ سبز شاہراہ مشن کے تحت، کہ حکومت قومی شاہراہوں کے کناروں پر درخت لگانے اور درختوں کے پیوندکاری کا کام انجام دے رہی ہے۔اس پروگرام میں مقامی برادریوں، کسانوں، غیر سرکاری تنظیموں اورنجی شعبے کی طرف سے بڑے پیمانے پر حصہ لینے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں زبردست سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے،نجی شعبہ راہ داری کے ساتھ ساتھ لاجسٹکس پارکوں، اسمارٹ شہروں اور صنعتی پارکوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

جناب گڈ کری نے یہ بھی بتایاکہ 65000 کلو میٹر طویل قومی شاہراہوں کی تعمیر کاکام بھارت مالا فیز 1 اور فیز 2 کے تحت کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ کروڑ سرمایہ جاتی اخراجات کے ساتھ بھارت مالا فیز 1 کے تحت 35 ہزار کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے۔ اس میں سے 20 ہزار کلو میٹر کی تعمیر کا کام اس وقت جاری ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت 2 لاکھ کلو میٹر طویل قومی شاہراہ کی سال 2025 تک تعمیر کو مکمل  کرنے کی سمت میں تیز رفتاری کے ساتھ کام کررہی ہے۔

جناب گڈ کری نے آج کہا کہ ہندوستان بجلی والے ٹووہلیرس، تھری وہلیرس اور کاروں کے لئے بجلی والی گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بنتا جارہا ہے اورکم لاگت والی دیسی بیٹری کی ٹیکنالوجیوں کی تخلیق کی سمت میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس اور  ای وی صنعت میں نئے داخل ہونے والے لوگ ایسی گاڑیاں تیار کرنے والی پرانی فرموں کے مقابلے زیادہ بہتر کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ نجی شعبے کی طرف سے زیادہ بڑے پیمانے پر شراکت داری اور حکومت کی طرف سے اخراجات میں اضافے کے ساتھ ساتھ، ملک کی سپلائی چین میں سرمایہ کاری کرنےوالو ں کے لئے مواقع بڑھتے جارہے ہیں۔

****************

(ش ح۔س ب ۔رض)

U N: 13171



(Release ID: 1774179) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu