وزارت اطلاعات ونشریات
’ایٹ ڈاؤن طوفان میل‘ پیسے سے نہیں بلکہ جوش وجذبہ سے بنی فلم ہے:آکریتی سنگھ
اس فلم میں حقیقی کہانی کو فکشن کی شکل دی گئی ہے
میں چاہتی ہوں کہ میری فلم لوگوں کو فلم سازی سے متعلق موجودہ بنیادی سوال پوچھنے کی تحریک دے
ڈائریکٹر آکریتی سنگھ نے آج گوا میں بھارت کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول سے الگ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں چاہتی ہوں کہ یہ فلم لوگوں کو اپنی کہانی کہنے کی تحریک دے، نہ کہ وہ پیسے یا کسی اور چیز کے دباؤ میں آئیں۔ ’ایٹ ڈاؤن طوفان میل‘ پیسے سے نہیں بلکہ جوش وجذبہ سے بنی فلم ہے۔‘‘
آکریتی سنگھ نے کہا کہ اب ہر کسی کے پاس موبائل فون ہے اور ہم سبھی اپنے آپ کو شوٹ کرتے ہیں، ہر لمحہ ہم اپنے قریبی لوگوں اور عزیزوں کو ایک اسٹوری دکھاتے ہیں۔ فلم سازی کا انداز مستقبل میں بدلنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں چاہتی ہوں کہ میری فلم نئے زمانے کی فلم سازی کے فن اور اس کی روح کے بدلتے ہوئے انداز پر لوگوں کے ذریعے سوالات کرنے کا موقع فراہم کرے۔‘‘
ڈائریکٹر کے طور پر اپنی پہلی فلم کے پلاٹ کو بیان کرتے ہوئے آکریتی نے کہا کہ ’’ایک خاتون جو کہ اودھ کی ملکہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے ، 1974 میں نئی دہلی آتی ہے اوروزیراعظم اندرا گاندھی سے ملنا چاہتی ہے تاکہ اُن سے اپنی املاک واپس کرنے کی درخواست کرسکے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اس فلم میں حقیقی کہانی کو فکشن کی شکل دی گئی ہے۔ میں نے حقیقی واقعے سے اشارہ لیا ہے اور اسے فکشن کی شکل دے دی ہے۔ میں نے کہانی کو صرف دستاویزی شکل دینے کی بجائے بہت کچھ کہنے کی کوشش کی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا تھیٹر میں کام کرنے والے دوستوں کا ایک گروپ ہے، ہم ایک ساتھ آئے اور ایک خاتون کی جذباتی کہانی پیش کرنا چاہتے تھے۔ ہم میں سے کوئی سنیما آٹو گرافر، کوئی اداکار تھا، ہم میں سے بیشتر کے لئے یہ پہلا موقع ہے۔‘‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اسٹیج پر ہونے کی خوشی یا کیمرہ کا سامنا کرنا تمام مشکلات کو کم کردیتا ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ’’کسی بھی فیلڈ میں غیر معمولی قابلیت رکھنے والا فرد مجھے تحریک دیتا ہے، اس سے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے‘‘۔
اِفی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ میں اِفی میں آکر بہت متاثر ہوئی ہوں، جو کہ ایک شاندار پلیٹ فارم ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ میں نے ناظرین کے ساتھ بیٹھ کر براہ راست اپنی فلم دیکھی۔ میں واقعی فلم کی نمائش کے دوران چیخ رہی تھی۔‘‘
فلم پروڈیوسر شوریہ اگروال اور اداکار سوریہ راؤ بھی اس کانفرنس میں موجود تھے۔
فلم کے بارے میں
ایٹ ڈاؤن طوفان میل (انڈین پینورما فیچر فلم)
ڈائریکٹر : آکریتی سنگھ
پروڈیوسر : شوریہ اگروال
اسکرین پلے: آکریتی سنگھ
ڈی او پی: شوریہ اگروال
ایڈیٹر: آکریتی سنگھ
کاسٹ: آکریتی سنگھ، سوریہ راؤ، ارشد ممتاز
ڈائریکٹر کی بایو گرافی:
آکریتی سنگھ ایک اداکارہ ، ڈائریکٹر ، رائٹر، شاعرہ اور ایک تھیٹر کمپنی کی مالک ہیں۔ ٹیلی ویژن میں مختصر مدت کے لئے کام کرنے کے بعد ، وہ تھیٹر سے منسلک ہو گئیں، ایٹ ڈاؤن طوفان میل ، آکریتی سنگھ کی ڈائریکٹر کے طور پر پہلی فلم ہے۔
پروڈیوسر کی بایو گرافی:
شوریہ اگروال ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں، جن کا سنیما اور فوٹو گرافی کے تئیں جنون ہے۔ انہوں نے اپنے پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’ایٹ ڈاؤن طوفان میل‘ کی مشترکہ طور پر کہانی لکھی اور سنیما ٹو گرافی کی۔
خلاصہ:
ایک خاتون 1974 میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر اترتی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ وہ اودھ کی ملکہ ہے۔ وہ وزیراعظم اندر ا گا ندھی سے ملنے کی درخواست کرتی ہے۔ وہ اس سوال کا زندہ اور جاوید جواب ہے، آپ ملکہ کیسے بن گئیں؟ یہ فلم 1970 کی دہائی میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے حقیقی واقعات پر مبنی ہے ، جس میں اودھ کے نواب ، بی بی سی کے رپورٹر، اسٹیشن ماسٹر، ایک رکشا چلانے والا، اور ایک ملکہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ف ا- ق ر)
U-13163
(Release ID: 1774168)
Visitor Counter : 214