صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 131کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 21.92کروڑ سے زیادہ غیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں
Posted On:
23 NOV 2021 9:26AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبند ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا 21جون، 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ ٹیکہ کاری کی اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکر اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچررس کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت سپلائی کرے گی ۔
ویکسین کی خوراکیں
|
(23 ؍نومبر 2021ءکے مطابق)
|
فراہم کی گئی خوراکیں
|
1,31,45,03,460
|
بچی ہوئی خوراکیں
|
21,92,56,121
|
بھارتی حکومت ( با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 131 کروڑ سے زیادہ (1,31,45,03,460) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جا چکی ہیں ۔
مزید برآں 21.92 کروڑسے زیادہ (21,92,56,121) بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔
****************
(ش ح۔ س ب ۔ رض)
U NO: 13159
(Release ID: 1774147)
Visitor Counter : 171