قبائیلی امور کی وزارت

دلّی ہاٹ میں جاری  ٹرائبس انڈیا  آدی مہوتسو میں خالص  آدیواسی کھانوں کا  منفرد ذائقہ  لے سکتے ہیں

Posted On: 21 NOV 2021 6:05PM by PIB Delhi

قبائلی دستکاری ، ثقافت  و تجارت کی  اسپرٹ  کا  جشن آدی مہوتسو ، دلّی ہاٹ، آئی این اے ، نئی دہلی میں 30 نومبر  2021  تک  صبح 11 بجے سے رات  9 بجے تک  جاری ہے۔ قبائلی امور کی  وزارت نے  آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت  منعقدہ  تقریبات کے تحت  آدی مہوتسو کا انعقاد کیا ہے، جس کا افتتاح 15  نومبر کو وزیراعظم نے کیا، جسے  قبائلی یوم فخر  کے طور پر منا نے کا بھی  اعلان کیا گیا ہے۔

قبائلی زندگی کے سب سے  دلچسپ پہلوؤں میں مختلف قسم کے  خالص  قبائلی کھانے  شامل ہیں، جو  مختلف  قبائلیوں کے لئے انتہائی اہم چیز ہے۔  خالص قبائلی  کھانے  نئی دہلی میں جاری  ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو  دلّی  ہاٹ  میں توجہ کا   خصوصی مرکز ہے۔ قومی قبائلی فیسٹول ایک  سالانہ پروگرام ہے، جس میں  ملک بھر کے  دلچسپ کھانے  پیش  کئے جاتے ہیں۔ دلّی ہاٹ کے  آدی وینجن سکشن میں لوگوں کی  بھیڑ اُمڈ رہی ہے، جہاں سکم ، اترا کھنڈ، تلنگانہ،  تمل ناڈو، ناگالینڈ، گجرات اور  چھتیس گڑھ جیسی  ریاستوں کے  کھانوں کے  اسٹال  لگائے گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012R31.jpg

قبائلی برادریوں کا قدرت کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ ان کی سادگی اور قدرت کے تئیں اُن کی  جو عقیدت  ہے، اس کا اظہار  ان کے  خورد ونوش میں ہوتا ہے۔ قبائلی اپنے  کھانے کو مقدس مانتے ہیں۔ قبائلی لوگوں کا کھانا نہ صرف  مزہ دار  ہوتا ہے بلکہ غذائیت بخش  اور  متوازن بھی ہوتا ہے، چاہے راجستھان  کی  دال باٹی چورما ہو یا  جھارکھنڈ  کا لٹی چوکھا یا  تھپڑی روٹی  یا  اترا کھنڈ کی  کڑھی ہو ، قبائلی  کھانے سادہ غذائیت بخش اور  ذائقہ دار  ہوتے ہیں۔ قبائلیوں کے مابین  مختلف قسم کے  باجرا کو  ترجیح دی جاتی ہے۔ لہذا بڑے اور  چھوٹے باجرا سے  تیار  کھانے  دستیاب ہیں، جیسے  جھار کھنڈ کے راگی پکوڑے اور  مڑوا کی روٹی ، تمل ناڈو   کی  راگی اڈلی اور ڈوسا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VFDV.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y4Z2.png

گزشتہ کچھ دنوں کے دوران  یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ کھانے  دوسروں کے مقابلے زیادہ باعث کشش ہیں۔ چپڑا  چٹنی یا  لال چینی کی چٹنی کے خریدار  بہت سے تھے۔ لال چینٹیوں سے  بنی  چپڑا چٹنی نہ صرف  ذائقہ دار ہوتی ہے بلکہ  بیماریوں کو دور  رکھنے میں بھی  مدد گار ہوتی ہے۔ مہوا  کے کھانوں نے  بھی  کافی لوگوں کو  اپنی  طرف  راغب کیا ہے۔ مہوا کے پیڑ عام طور پر  مرکزی  اور مغربی بھارت کے  سبھی جنگلوں میں پائے جاتے ہیں۔ مہوا  چائے سے لے کر  مہو ا شکر پارہ  تک  مہوا کھانے کی مقبولیت باعث حیرت نہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HM8W.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VXH9.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006B6ML.png

ملک کے مختلف حصوں کے  دیگر انوکھی، ذائقہ دار  خوردنی اشیاء جیسے  دُھسّا (پسے ہوئے چاول سے  بنا گہرا تلا ہوا ہلکا  ناشتہ) پنجارہ بریانی، تھپڑی روٹی ، ہربل چائے اور  ارکو  کافی کا بھی  لطف لے سکتے ہیں۔

آدی مہوتسو میں جائیں اور ’ووکل فار لوکل‘ مہم کی حمایت کریں اور ایک خود کفیل بھارت کی  تعمیر میں مدد کریں۔  # بائی ٹرائبل۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- م م- ق ر)

U-14031



(Release ID: 1773940) Visitor Counter : 248


Read this release in: Telugu , English , Hindi