وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 3

ہنگری کے فلم ساز اسٹیوا ن زابو کو 52 ویں آئی ایف ایف آئی کی افتتاحی تقریب میں ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا


مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہندوستانی میری فلموں کو جانتے ہیں اور ان میں سے کچھ انہیں پسند بھی کرتے ہیں: اسٹیوا ن زابو

ستیہ جیت رے کا تابناک کرشمہ میری یادوں میں ہمیشہ نقش رہے گا: اسٹیوا ن زابو

 

نئی دہلی۔ 20  نومبر       ہنگری کے مشہور فلم ساز اسٹیوا ن زابو کو آج 20 نومبر 2021 کو گوا میں منعقدہ ہندوستان کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول  کی افتتاحی تقریب میں ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

عالمی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے، اسٹیوا ن زابو ہندوستان کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول  میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، یہ فلم فیسٹول  28 نومبر 2021 کو شاندارطریقے سے اختتام پذیر ہوگا۔

ایک غیر معمولی فنکار، اسٹیوا ن زابو نے سال 1981 میں اپنی فلم میپ ہسٹو کے ساتھ بین الاقوامی  کامیابی حاصل کی۔ یہ ہنگری کی پہلی فلم ہے جس نے غیر ملکی زبان میں بہترین فلم کے لیے آسکر ایوارڈ جیتا ۔ ان کی فلموں نے زبان کی بندش کو توڑا اور پوری دنیا میں ہر جگہ ناظرین کے دلوں کو چھو لیا۔

ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ اپنی قبولیت کا اظہار کرتے ہوئے، اسٹیوا ن زابو نے کہا، "مجھے اس حقیقت کو جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہندوستانی میری فلموں کو جانتے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوں  کو یہ پسند بھی ہے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4-1HEEI.jpg

ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے، اسٹیوا ن زابو نے مشہور و معروف فلم ساز  ستیہ جیت رے کے ساتھ اپنی ملاقات کی یاد تازہ کی، جو 30 سال سے زیادہ پہلے اس وقت کے مدراس میں ہوئی تھی۔ "رے نے مجھے اور میری بیوی کو رات کے کھانے پر مدعو کیاتھا ، جو بہت ہی  اچھا تھا۔ ہم نے ان کی فلموں اور ان کی فلم سازی نیز اپنے پیشے پر شاندار بحث کی۔ یہ ایک جامع  بحث تھی ،جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔"

اپنے دیرینہ دوست کے نام کو شناخت بخشنے کے لیے آئی ایف ایف آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اسٹیوا ن زابو نے کہا، "رے کا روشن کرشماتی چہرہ اور ان کی روح میری یادوں میں ہمیشہ نقش رہے گی۔"

ہالی ووڈ کے فلم ساز مارٹن اسکورسیس کو بھی آج ہندوستان کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-2K70P.jpg

ستیہ جیت رے کا شمار جدید سنیما کے علمبرداروں میں کیا  جاتا ہے اور دنیا بھر کے سینما شائقین انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کی فلمیں جیسے دی اپو ٹریلوجی اور دی میوزک روم نے ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں ان کے قدم جمائے اور آج تک ان فلموں کو کلاسیکی  فلم کی حیثیت حاصل ہے۔

ستیہ جیت رے سنیما کی دنیا کی وہ کرن تھے جو آج بھی لاکھوں ذہنوں اور ایک ارب سنیما شائقین کے خیالات کو روشن کرتی ہے۔ جیسا کہ ہم ہندوستان کی آزادی کے 75 سال اور معروف  فلم ساز کے 100 سال کا جشن منا رہے ہیں، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی ایف ایف آئی کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کو اب سے ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے موسوم کیا جائے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13084

 

iffi reel

(Release ID: 1773710) Visitor Counter : 254


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi