الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر اور منسٹر آف اسٹیٹ جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) غازی آباد، یو پی میں آدھار سیوا کیندر کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے


یہ اترپردیش میں پانچواں آدھار سیوا کیندر ہوگا اور ایسے ہی مزید چار سیوا کیندروں کا جلد ہی آغاز کیا جائے گا

حکومت ہند اپنے شہریوں کے لئے زندگی کو آسان بنانے کے عزم پر کار بند ہے

Posted On: 20 NOV 2021 4:31PM by PIB Delhi

 

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے  مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) 21 نومبر 2021 کو غازی آباد، یوپی میں ایک نو تعمیر شدہ آدھار سیوا کیندر (اے ایس کے) کا مشترکہ طور پر سے افتتاح کریں گے۔

 

الیکٹرانکس اور  آئی ٹی کی وزارت کے تحت یو آئی ڈی اے آئی نے یہ آدھار سیوا کیندر تعمیر کرایا ہے، جو ہندوستان کے 122 شہروں میں مجموعی طور پر 166 کیندر کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ غازی آباد کا یہ کیندر یوپی میں آگرہ، لکھنؤ، پریاگ راج اور میرٹھ کے بعد پانچواں آدھار سیوا کیندر ہے اور حکومت ہند جلد ہی گونڈہ، وارانسی، مرادآباد اور سہارنپور میں یہ کیندر کھولے گی۔

 

آدھار سیوا کیندروں کے ذریعے حکومت شہریوں کو ایک ہی مقام پر آدھار سے متعلق عام خدمات مہیا کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی کی سرکار نے جے اے ایم (جن دھن، آدھار، موبائل) کو عوامی خدمات کی فراہمی میں اور شہریوں کو بااختیار بنانے میں مؤثر طور سے استعمال کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی تقریباً 133 اسکیموں کو بد عنوانی سے پاک فراہمی کے لئے آدھار کے استعمال کے لئے نوٹیفائی کیا جا چکا ہے، جس میں سماجی بیورو کی متعدد اسکیمیں مثلاً پی ایم کسان، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم جن آروگیہ یوجنا، پی اے ایچ اے ایل (پہل)، منریگا، نیشنل سوشل سکیورٹی اسسٹینس پروگرام ، پی ڈی ایف وغیرہ شامل ہیں۔ 250 سے زیادہ ریاستی بہبودی اسکیموں کو بھی آدھار کے استعمال کے لئے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ آدھار اور ڈی بی ٹی کے استعمال سےجعلی اور نقلی مستفیدین کا سلسلہ بند کر کے سرکاری خزانے میں اندازاً 1.78 لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ (مارچ 2020 تک کابینہ سکریٹریٹ ڈی بی ٹی مشن کے مطابق)۔

 

جے اے ایم ثلاثہ زبردست تبدیلیوں کا محرک بنا ہے اور اس سے کورونا وائرس عالمی وبا کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں مدد ملی۔ آدھار کو گورننس سے منسلک کئے جانے کی کامیابی سے سبق سیکھ کر متعدد ممالک آدھار نمبر کو سمجھنے میں عملی دلچسپی دکھا رہے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے یو آئی ڈی اے آئی سے رجوع کیا ہے۔ ان میں سے کچھ ممالک ہیں: برازیل، سوڈان، موروکو، میانمار، ویتنام، تھائی لینڈ، مالدیپ، تنزانیہ، زامبیا۔

 

یوآئی ڈی اے آئی کے آدھار سیوا کیندر شہریوں کے لئے آدھار سے متعلق تمام خدمات کا ایک مرکز ہے۔ ان کیندروں میں آدھار کے نئے اندراج اور تفصیلات کو تازہ ترین بنانے کی خدمات جدید ترین طور طریقوں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

آدھارسیوا کیندرشہریوں کو ایک آرام دہ ایئر کنڈیشنڈ ماحول فراہم کرتا ہے۔ ان کیندروں میں عوام کو توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے اور یہاں کا تربیت یافتہ عملہ شہریوں، خصوصاً بچوں، عورتوں، بزرگ شہریوں اور معذورافراد تک پہچنے اور ان کے معاملے حل کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعدی سے تیار ہے۔ یہ کیندر اسمارٹ چِپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سےچلائے جا رہے ہیں۔

 

بھیڑ بھاڑ کے بندوبست کے لئے ٹوکن کا طریقہ رکھا گیا ہے، جس سے عوام کو عمدہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ آدھار سیوا کیندروں کے لئے آن لائن اپوائنٹمنٹ کی سہولت ہے، جس سے شہریوں کا وقت بچتا ہے اور انہیں آسانی ہوتی ہے۔ کیندر کے دروازے کے قریب ٹوکن کاؤنٹر ہے، جہاں کیندر میں آنے والوں کو ٹوکن دیا جاتا ہے، جو پہلے آؤ- پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہے۔ شہریوں کے سوالوں کا جواب دینے کے لئے ہیلپ ڈیسک کا بھی نظم رکھا گیا ہے۔

 

اندراج کے وقت جمع کئے گئے دستاویزات کی جانچ کے لئے الگ عملہ موجود ہوتا ہے تاکہ ڈاٹا کا معیار برقراررکھا جا سکے۔ ادائیگی نقد کے ذریعے ہوتی ہے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے لئے گوگل پے، پے ٹی ایم، یو پی آئی وغیرہ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ آدھار سیوا کیندروں میں بہ یک وقت 80 افراد اپنی باری کا انتظار کرنے کے لئے موجود ہو سکتے ہیں۔

 

آدھار سیوا کیندر ہفتے کے ساتوں دن صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کام کرتے ہیں اور صرف سرکاری چھٹیوں پر ہی بند ہوتے ہیں۔ آدھارانرولمنٹ مفت ہے، لیکن پتے میں تبدیلی کے لئے 50 روپے کی معمولی رقم اور بایو میٹرک اپ ڈیٹ کے لئے 100 روپے کی فیس ہے، جو ڈیمو گرافک اپ ڈیٹ کے ساتھ یا اس کے بغیر ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1773619) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Tamil