وزارت اطلاعات ونشریات

آیئے، آئی ایف ایف آئی ۔52 میں ’’ایشیا کی روح ‘‘ کا احساس کیجئے


’سول آف ایشیا ‘ فلم زمرے کے تحت چھ فلمیں دنیا کے سب سے بڑے براعظم کی چھوٹی سی دنیا کی جھلک پیش کریں گی

Posted On: 19 NOV 2021 3:43PM by PIB Delhi

پنجی، 19 نومبر 2021

52واں  بین الاقوامی فلم فیسٹیول آئندہ روز، 20 نومبر 2021  کو شروع ہو رہا ہے۔ یہ یقینی طور پر سنیما کے شائقین کے لیے ایک تحفہ ہوگا اور یہ دنیا کے سب سے بڑے براعظم کی نسلی گوناگونیت  کی جھلک پردے پر پیش کرے گا۔ مختلف ایشیائی ممالک سے منتخب کی گئیں چھ فلیں آئی ایف ایف آئی 52 کے ’سول آف ایشیا ‘ کے زمرے کے تحت دکھائی جائیں گی۔

اس خصوصی زمرے میں جگہ حاصل کرنے والی فلمیں ہیں، ’’احدس نی‘‘،  ’’کوسٹا براوا، لبنان‘‘، ’’اونوڈا: 10000 نائٹس ان دی جنگل‘‘، ’’وہیل آف فارچیون اینڈ فینٹسی‘‘، ’’ویدر دی ویدر اِز فائن‘‘ اور ’’یونی‘‘۔

ان میں سے دو فلمیں جاپانی زبان میں اور ایک۔ ایک فلم بالترتیب ہبرو، عربی، وارے اور انڈونیشیائی زبان میں ہیں۔

’احدس نی‘

نیدو لیپڈ کے زیر ہدایت ہبرو فلم ’احدس نی‘ ایک اسرائیلی فلم ساز اور ریگستان کے سدور سرے پر دور دراز کے اپنے گاؤں میں اپنی ایک فلم پیش کرنے کی اس کی جدوجہد کی کہانی ہے۔

کوسٹا براوا، لبنان

کوسٹابراوا، لبنان فلم آزاد خیال بدری کنبے کی کہانی ہے، جسے اپنے وجود کے خطرے میں دیکھ حالات کی گرفت سے نکلنا پڑتا ہے۔ مونی اکل کی عربی فلم کوسٹا براوا، لبنان کا خلاصہ یہی ہے۔

اونوڈا: 10000 نائٹس ان دی جنگل

سال 1944 ختم ہونے کو ہے اور جاپان جنگ ہار رہا ہے۔ لیکن کیا وہ واقعی شکست تسلیم کرنے کو تیار ہیں؟ آرتھر ہراری کے زیر ہدایت جاپانی فلم اونوڈا: 10000 نائٹس ان دی جنگل ایک بہادر سپاہی ہیرو اونوڈا کی بہادری کو دکھاتی ہے۔پراسرار میجر تانی گچی کے حکم پر، اونوڈا شکست کے جبڑے سے فتح حاصل کرنے کی بہادرانہ کوشش کرتا ہے؛ وہ ایک خفیہ لڑائی شروع کرنے کے لیے فلپائن کے جنگلوں میں 10000 دن اور گزارتا ہے۔

وہیل آف فارچیون اینڈ فینٹسی

عشق میں مبتلا خواتین ہیں جن کی زندگی اتفاقیہ واقعات  سے بھری ہوئی ہے اور اس کی وجہ ان کے پیچیدہ تعلقات کو مزید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔قسمت اور  تصور کے سمندر میں غوطے لگانے کے لیے جاپانی ہدایت کار ریوسکے ہماگوچی کی فلم وہیل آف فارچیون اینڈ فینٹسی دیکھئے۔

 

ویدر دی ویدر اِز فائن

طوفان سے تباہ لیکن زندہ رہنے کے لیے پر عزم۔ یہ فلم فلپائن کے ساحلی شہر ٹیکلوبن میں ایک لڑکے اور اس کی ماں کی ، اپنی زندگی کو بچانے کی کہانی ہے۔ نومبر 2013 میں سمندری طوفان ہیان کے اثر سے، جس شہر میں وہ رہتے ہیں، وہ کافی حد تک ملبے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ وارے زبان کی اس فلم کے ہدایت کار ہیں کارلو فرانسسکو مناٹاڈ۔ وارے ایک آسٹرونیشیا زبان ہے اور فلپائن کی پانچویں سب سے زیادہ بولی جانے والی علاقائی زبان ہے۔

یونی

کامیلا اینڈنی کی انڈونیشیائی فلم یونی ایک اسمارٹ اور ایک آرزومند لڑکی کی کہانی پیش کرتی ہے۔ یونی یونیورسٹی میں پڑھنے اور زندگی میں کچھ بڑا کرنے کا خواب دیکھتی ہے۔ حالانکہ اسے سماجی دباؤ سے نمٹنے اور اپنے اور اپنے خوابوں کے درمیان آرہیں خرافات کو دور کرنے کے لیے نہ ختم ہونے والی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

ایک ساتھ، یہ چھ فلمیں آئی ایف ایف آئی۔52 فیسٹیول میں آنےوالے وفود کو ایشیا کی روح کی چھوٹی سی دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں ، جو براعظم کی اجتماعی اخلاقیات کی ایک خصوصی جھلک پیش کرتی ہیں۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13058



(Release ID: 1773507) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Marathi