امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تغذیے اور زیادہ تغذیہ بخش چاول کے بارے میں وارانسی میںخواتین کے مابین  بیداری میں اضافہ کیا


خوراک اور نظام عامہ کے محکمے نے سرکاری ڈبلیو سی ڈی کے ساتھ مل کر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 19 NOV 2021 5:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20نومبر، 2021/خوراک اور نظام عامہ کا محکمہ آزادی کا امرت مہوتسو کا علامتی ہفتہ منا رہا ہے جس کے دوران مثالی مجاہد آزادی رانی لکشمی بائی کی جائے پیدائش وارانسی میں  ایک روزہ بیداری پروگرام کا  اہتمام کیا گیا۔ یہ اہتمام  صارفین امور ، خوراک اور نظام عامہ کی وزارت کے تحت منعقد کیا گیا۔

بچوں کی ترقی سے متعلق مربوط خدمات کے مستفیدین کے لیے جو چھ مہینے سے 14 سال کی عمر کے درمیان گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں ہیں، خوراک کی   یقینی  فراہمی کے قانون 2013 کی شقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے متعلق یہ عوامی پروگرام تغذیے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور نظام عامہ میں زیادہ تغذیے والے چاول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے وارانسی کے وی ایچ یو کیمپس میں منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کے دوران صارفین خاص طور پر دودھ پینے والے بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھرپور تغذیے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ 

اتر پردیش سرکار کے آئی سی ڈی ایس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اوریونیسیف کے زونل آفیسر نے بھی بچوں اور خواتین میں بیداری سے متعلق معلومات فراہم کی۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کے لیے تغذیے کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیے گئے  مرکزی حکومت کے مختلف اقدامات کی وضاحت کی۔  انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے زیادہ تغذیے والے چاول کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

آئی سی ڈی ایس کے  مستفیدین کے ساتھ ایک مذاکراتی جلسے میں تجربات ، مشکلات ارو چیلنجوں پر بھی بات چیت کی گئی۔  پروگرام کے بعد مرکز کی ٹیم نے مناسب قیمت کی دوکان کے کام  کے طریقے  اور مستفیدین کو فراہم کیے جانے والے اناج کی کوالٹی کا معائنہ  کرنے کے لیے اس دوکان کا دورہ کیا۔

حکومت ہند کی ، ڈی ایف پی ڈی کی سینئر  اقتصادی مشیر محترمہ ممتا شنکر نے اس پروگرام کی صدارت کی۔ این ایف ایس اے کے ڈائریکٹر جناب کے کے گیتے ، این ایف ایس اے اور این اے سی کی جوائنٹ ڈائریکٹر محترمہ مونیکا سنگھ ، این ایف ایس اے کے انڈر سکریٹری جناب ابھے سریواستو، این ایف ایس اے کے ایے ایس او جناب انل کمار نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

۔۔۔

                  

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –13065


(Release ID: 1773479) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Telugu