وزارت اطلاعات ونشریات

52 ویں افّی میں بھارتی سنیما کی شان و شوکت کی نمائش کر کے  بھارت کے 75 سال پورے ہونے کی تقریبات منائی جائیں گی

Posted On: 19 NOV 2021 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19نومبر، 2021/بھارتی سنیما کی یادیں تازہ کرتےہوئے اور اس کی شان کا جشن مناتے ہوئے بھارت کے 52ویں بین الاقوامی فلم میلے میں انڈیا 75@ کے بینر تلے پورے ملک کی 18 منتخب فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس کا اہتمام بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

جن فلموں کی نمائش کی جائے گی ان میں ستیہ جیت رے کی آگن تُک،ایس ایس واسن کی چندر لیکھا، وجے آنند کی گائیڈ،  تپن سنہا کی کابولی والا، ڈاکٹر راج کمار کی سندھیا راگ،  راج کپور کی شری 420، کے بالاچندر کی تھنیر تھنیر اور بمل رائے کی سُجاتا اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ جو فلمیں دکھائی جائیں گی ان سے بھارتی سنیما کی مالامال وراثت اور تنوع کا اظہار ہوتا ہے۔

انڈیا 75@ کے تحت  فلموں کا انتخاب مندرجہ ذیل ہیں :

نمبر شمار

سنیما

ڈائریکٹر

سال

زبان

1

آگن تُک

ستیہ جیت رے

1991

بنگالی

2

اندھا دھند

سری رام راگھون

2019

ہندی

3

بابو بینڈ باجا

راجیش پنجانی

2011

مراٹھی

4

بیٹاڈا ہوو

این لکشمی ناران

1985

کنڑا

5

چندر لیکھا

ایس ایس واسان

1948

تمل

6

چدمبرم

جی اروندن

1985

ملیالم

7

ایگی کونا

بابی واہینگ بم اور مئی پاکاسان ہارونگ بام

2019

منی پوری

8

گائیڈ

وجے آنند

1955

ہندی

9

جوئے موتی

منجو بورا

2006

آسامیز

10

کاکا مُتائی

ایم منی کندن

2014

تمل

11

کابلی والا

تپن سنہا

1957

بنگالی

12

کاسو

سمترا بھوے

2015

مراٹھی

13

ایئر لفٹ

راجا کرشنا مینن

2016

ہندی

14

سندھیا راگا

ڈاکٹر راج کمار

1966

کنڑا

15

ساگرا سنگمم

کے وسوناتھ

1983

تیلگو

16

شری 420

راج کپور

1955

ہندی

17

سجاتا

بمل رائے

1959

ہندی

18

تھنیر تھنیر

کے بالاچندرن

1981

تمل

 

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –13046



(Release ID: 1773415) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Hindi