الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
‘‘وزیراعظم نے محرک پیکیج پر ایک اچھی طرح سے جانچی پرکھی پالیسی اپنائی جس کے نتیجے میں عالمی وبا کے بعد ہندستانی معیشت مضبوطی سے بحال ہوئی’’ - راجیو چندر شیکھر
‘‘ہماری الیکٹرانکس حکمت عملی کا بنیادی فریم ورک ہے - الیکٹرانکس ماحولیاتی نظام کو وسیع اور عمیق بنانا’’- راجیو چندر شیکھر
‘‘تعاون پر مبنی تحقیق و ترقی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، جو دوسرے اسٹیک ہولڈروں - صنعتوں، دانش گاہوں کے ساتھ تعاون کے لئے بالکل کھلا ہے۔’’ – راجیو چندر شیکھر
Posted On:
19 NOV 2021 6:52PM by PIB Delhi
پچھلے 2 برسوں میں ہم نے اپنی معیشت میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم نے محرک پیکج پر ایک اچھی طرح سے جانچی پرکھی پالیسی پر عمل کیا۔ ہم نے ضرورت سے زیادہ خرچ نہیں کیا لیکن اپنی معیشت کو بحال کرنے کے لئے مناسب حد تک تحریک دی۔ ہم نے 2008 سے سیکھا ہے کہ ہیجان سے کیسے بچا جائے۔ یہ باتیں راجیو چندر شیکھر نے چوتھی سی آئی آئی گلوبل الیکٹرانکس سمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ، جس کا عنوان تھا – ہندستان دنیا کے لئے تعمیری رُخ پر سرگرم ہے۔ انہوں نے عالمی وبا کووڈ کے دوران نریندر مودی حکومت کی طرف سے معیشت کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کی تعریف کی اور کہا کہ ’’نام نہاد اقتصادی ماہرین کی تجاویز کو طاق پر رکھ دیا گیا جنہوں نے امریکی اور برطانوی تحریکی نمونہ پیش کیا تھا۔’’
الیکٹرانکس سیکٹر کے تعلق سے حکومت کی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ‘‘ہماری الیکٹرانکس حکمت عملی کا بنیادی فریم ورک ہے - الیکٹرانکس ماحولیاتی نظام کو وسیع اور عمیق بنانا’’ - انہوں نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے وژن 1000 دن کا ذکر کیا جس کا مقصد آتم نربھر بھارت کے لئے ایک ٹریلین ڈالر کی ڈیجیٹل معیشت کا حصول ہے۔
انہوں نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پر حال ہی میں جاری کردہ وژن دستاویز کا بھی ذکر کیا جس کا عنوان تھا- ‘ہندستان کی الیکٹرانکس برآمدات اور جی وی سی حصہ داری میں اضافہ’الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پر وژن دستاویز آئی سی ای اے نے مرتب کی ہے اور اسے صنعت کے اسٹیک ہولڈروں اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ 300 بلین ڈالر ڈیجیٹل معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے روڈ میپ پر 5 سالہ تناظر کی منصوبہ بندی کی جائے گی جسے ہم نے الیکٹرانکس کے شعبے میں اپنے لئے طے کیا ہے۔
گزشتہ سات برسوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ‘‘2014 سے پہلے الیکٹرانکس کی تیاری تقریباً ایک مری ہوئی سرگرمی تھی۔ 2014 سے ہمارے وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایک ایسی چیز ہے جس کے ہم اہل ہیں۔ حالانکہ 1.5 ٹریلین ڈالر کی عالمی الیکٹرانکس مارکیٹ میں ہم صرف 3 فیصد ہیں جو کہ سمندر میں ایک چھوٹا قطرہ ہے۔ باوجودیکہ ہم نے 1.9 لاکھ کروڑ (2014) سے 5 لاکھ کروڑ (20-2019) تک زبردست فروغ حاصل کیا ہے’’
انہوں نے مزید کہا کہ مابعد کووڈ دنیا ایک سے زیادہ منفرد مواقع پیش کرتی ہے۔کیوں کہ دنیا نئی اور قابل اعتماد سپلائی سلسلوں کی تلاش میں ہے۔ مسٹر راجیو چندر شیکھر پچھلے کچھ مہینوں سے الیکٹرانکس کے شعبے سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ گلوبل الیکٹرانکس سمٹ میں انہوں نے چنگیوں کے ڈھانچے میں درکار ضروری اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے یہ بھی اشارہ کیا کہ سلسلے وار مشاورتی اجلاسں کی ضرورت ہے۔
اپنے خطاب کے اختتام پر مسٹر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ حکومت، صنعت، مبصرین اور ہندستان میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کے درمیان اس بات پر مکمل اتفاق رائے ہے کہ ترقی اور وسعت کے حق میں یہ - ہندستان میں الیکٹرانکس سیکٹر کے لئے ‘ٹائم ونڈو’ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 300 بلین ڈالر کی ڈیجیٹل معیشت کے حتمی ہدف تک پہنچنے کے ذرائع پر مختلف آراء ہو سکتی ہیں لیکن اس منزل تک پہنچنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈروں کے ارادے قطعی طور پر مربوط ہیں۔
سی آئی آئی نے 2 روزہ گلوبل الیکٹرانکس سمٹ کا انعقاد کیا تھا ، جہاں گیئرنگ اپ انڈیا ٹو مینوفیکچر فار دی ورلڈ کے موضوع پر مختلف اجلاس منعقد کئے گئے۔ ان اجلاس میں ذیل کے اہم شعبوں کی شناخت کی گئی اور ان پر غور و خوض کیا گیا: سیمی کنڈکٹرز، ماحولیاتی نظام کے جزو، ڈیزائن والی مینوفیکچرنگ اختیار کرنا، ملک کس طرح اُن مصنوعات کو تیار کر سکتا ہے جو آج مکمل طور پر درآمد کئے جاتے ہیں اور ہندستانی مینوفیکچرنگ کس طرح جدید ٹیکنالوجیز کو اپنی بھلائی کے لئے اپنا سکتی ہے۔ اس تقریب میں مسٹر چندرجیت بنرجی، ڈائرکٹر جنرل، سی آئی آئی،مسٹر ونے شینوئے، ایم ڈی، انفائینون ٹیکنالوجیز، ایم آر اجے چودھری، بانی، ایچ سی ایل اور چیئرمین، ای پی آئی سی فاؤنڈیشن، مسٹر سنیل وچانی، چیئرمین، ڈکسن ٹیکنالوجیز، مسٹر جسبیر سنگھ، چیئرمین اور سی ای او- امبر انٹرپرائزز، مسٹر ونئے ڈورلے، انڈسٹری لیڈ - ہائی ٹیک، ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس، ایکسینچر انڈیا نے شرکت کی۔
***
ش ح ۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1773405)
Visitor Counter : 139