وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے مغربی بنگال میں کی تلاشی کی کارروائی 

Posted On: 18 NOV 2021 10:13PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 16 نومبر 2021 کو کلکتہ میں واقع  سیمنٹ اور ریئل اسٹیٹ کے ایک بڑے گروپ کے یہاں تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ واضح رہے کہ کولکتہ، دہلی سمیت آسام اور میگھالیہ ریاستوں میں گروپ کے 24 ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی۔

دستاویزات اور ڈیجیٹل اعدادوشمار کی شکل میں بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد ملا، جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس گروپ نے بنا کسی حساب کتاب کے کافی رقم جمع کررکھی تھی۔اس نقدی کو ضبط کرلیا گیا۔ ان ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس رقم پر ٹیکس کی چوری کی گئی اور اس کے لئے مختلف حربے اختیار کئے گئے۔ جیسے پیداوار کم دکھانا ،فروخت کے بل کو کم دکھانا اور ان کا حساب نہ رکھنا ، خرید کی رقم کو بڑھا چڑھاکر دکھانا اور اس کے لئے فرضی پارٹیوں کا حوالہ دینا اور نقدی کی شکل میں خرچ کا حساب کتاب نہ رکھنا ، فلیٹوں کی نقدی فروخت  کی رسید بھی پکڑی گئی  ، جو اسی گروپ کی تھی۔ سارے ثبوتوں کی آگے جانچ میں پتہ چلا کہ گروپ کی کئی کاغذی کمپنیاں چلائی جارہی ہیں، تاکہ اس کی فلیگ شپ کاروبار کی آمدنی کو صحیح دکھایا جاسکے۔

تلاشی کے دوران  بنا حساب کتاب کے قرض دینے کی بات سامنے آئی اور ایسے لین دین کی قابل اعتراض دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ جعلی کمیشن کی ادائیگی ، شیئر پونجی اور شیئر پریمیم کا بھی کوئی حساب کتاب نہیں تھا۔ یہ سب شیل کمپنیوں کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ یہ سب دستاویزات ضبط کرلی گئی ہیں۔

گروپ کی فرموں کے بارے میں بھی پتہ چلا، جنہیں کچھ افراد/ ملازمین کے نام سے چلایا جارہا تھا، جبکہ یہ سبھی عام لوگ ہیں۔ ان ملازمین کی تنخواہیں بہت کم ہیں  لیکن ان فرموں کو ان کے نام پر کروڑوں روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ یہ سبھی فرمز گروپ کی فیکٹری کے احاطہ سے ہی چلائی جاتی ہیں۔

تلاشی مہم کے دوران 1.30 کروڑ روپئے کی بغیر حساب کتاب کی نقدی ضبط کی گئی اور چھ بینک لاکروں کو سیل کردیا گیا۔ اب تک کی تلاشی کارروائی میں تقریباً 200 کروڑ روپئے کی کل آمدنی کا پتہ چلا ہے ، جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 13028)

 

 



(Release ID: 1773226) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi