وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دبئی ایئر شو میں آئی اے ایف

Posted On: 18 NOV 2021 6:18PM by PIB Delhi

دبئی ایئر شو 2021 کے آخری دن یعنی 17 نومبر 2021 کا آغاز ہندوستانی فضائیہ کی سوریہ کرن ایروبیٹکس ٹیم اور متحدہ عرب امارات کی الفرسان ڈسپلے ٹیم کے ایک دلچسپ مشترکہ فلائی پاسٹ ڈسپلے کے ساتھ ہوا۔ سوریہ کرن ٹیم کے نائن ہاک 132 طیاروں نے الفرسان سے سات ایرماچی MB-339 طیاروں کے ساتھ مظاہرے کے دوران دبئی کے اہم مقامات جیسے برج خلیفہ، پام جمیرہ اور برج العرب پر پرواز کی، جو دونوں فضائی افواج کے درمیان گہرے تعلقات اور ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔

سوریہ کرن نے بعد از دوپہر ایروبیٹکس پرفارمنس میں بھی حصہ لیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

تیجس کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقبولیت میں آج اس وقت مزید اضافہ ہوا جب لوگوں نے دوپہر میں لڑاکا طیاروں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ ہوائی جہاز نے اپنی چستی اور استعداد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسانی سے جنگی مشق کی؛ یہ تیزی سے حاصل کی گئی شہرت کا گواہ ہے، جسے اس نے حالیہ دنوں میں حاصل کیا ہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 13022


(Release ID: 1773134) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi