الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے سائبر سکیورٹی گرانڈ چیلنج کے فاتحین کو استقبالیہ دیا


سکیورلی شیئر اسٹارٹ اپ نے پہلا انعام جیتا؛ پایاتو سکیورٹی کو پہلا رنرن اپ قرار دیا گیا

Posted On: 18 NOV 2021 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 نومبر، 2021/الیکٹرانک و آئی ٹی مواصلات اور ریلویز کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور الیکٹرانکس و آئی ٹی ، ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج سائبر سکیورٹی گرانڈ چیلنج کے فاتحین کو استقبالیہ دیا۔  اپنی نوعیت کے پہلے  سائبر سکیورٹی چیلنج  کا مقاصد ملک میں اختراع اور چھوٹی صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔ گرانڈ چیلنج کے فاتحین کو ایک کروڑ روپے نقد اور ایک ٹرافی اور پہلے رنر اپ کو 60 لاکھ روپے نیز دوسرے رنر اپ کو 40 لاکھ روپے دیئے گئے۔

فاتحین اور ان کے ہاتھوں حل کی پریشانیاں اس طرح ہیں :

 

اسٹارٹ اپ

جس پریشانی کو حل کیا گیا

فاتح

سکیورلی شیئر

سافٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ

تجزیہ / فارنسیک کا تحفظ کرنے والی رازداری کے لیے خود کار نظام کا فروغ

پہلا رنر - اپ

پایاتو سکیورٹی  کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ

ہارڈ ویئر آلات اشیاء اور کل پرزوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی

دوسرا رنر – اپ

مونوکسور

مائیکرو سروسز اور سروسز میش آرکیٹیکچر کا تحفظ

 

 

 

 

سائبر سکیورٹی گرانڈ چیلنج کا مشترکہ آغاز الیکٹرانکس و آئی ٹی کی وزارت اور بھارت کی ڈیٹا سکیورٹی کونسل نے 15 جنوری 2020 کوانعام کی کل رقم 3.2 کروڑ روپے  اور ملک میں کلیدی سائبر سکیورٹی صلاحیتیں پیدا کر کے اختراع اور چھوٹی صنعتوں کے جذبے کے کلچر کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ کیا تھا۔ اس اقدام کے تحت، ہندوستان سے سائبر سیکورٹی اسٹارٹ اپس کو اختراعات اور حل تیار کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے جو ہندوستان میں اپنائے جاسکتے ہیں اور عالمی منڈیوں میں بھی لے جاسکتے ہیں۔ چیلنج ملک کی سائبر سیکورٹی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔ اور لوگوں اور معاشرے کو فائدہ پہنچانے کے لیے حل تیار کرنا۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے سائبر سیکیورٹی میں اختراعات سائبر خطرات کو کم کرنے اور سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے میں مدد کریں گی جس کے نتیجے میں ہندوستان کے کاروباری منظرنامے اور شہریوں کی حفاظت ہوگی۔اس چیلنج کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ چیلنج کے حصے کے طور پر تیار کی جانے والی پروڈکٹ کا آئی پی آر متعلقہ اسٹارٹ اپ کی ملکیت ہوگا۔

 

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –13011


(Release ID: 1773128)
Read this release in: English , Hindi , Telugu