امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ، جناب نتیہ نند رائے نے دہلی کے دوارکا میں سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے فیملی ہاؤسنگ کمپلکس کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ تمام ضروریات کو ترجیح دے رہی ہے جن میں فیملی کےلیے رہائش اور تمام مرکزی پولیس فورسز کی بیرک شامل ہیں

سی آئی ایس ایف /ڈی ایم آرسی دہلی کےلیے 71کروڑ روپئے سے 10عمارتوں کی تعیر،گروگرام میں 104کروڑ رپئے میں زمین کا حصول اور261کروڑروپئے کی لاگت سے غازی آبادمیں رہائشی/آفس کمپلکس کی توسیع اور ٹریننگ سہولیات کاکام جاری ہے

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور اتحاد کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سی آئی ایس ایف جیسی فورسز 'ایک بھارت، شریشٹھ بھارت' اور 'کثرت میں وحدت' کے خواب کو پورا کرنے کی بہترین مثالیں ہیں

Posted On: 18 NOV 2021 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی :18 ؍نومبر2021:

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیہ نند رائے نے  آج دہلی کے دوارکا میں  سنٹرل انڈسٹریئل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے فیملی ہاوسنگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزارت داخلہ  اور سی آئی ایس ایف ، سنٹرل انڈسٹریئل سیکورٹی فورس کے جوان اور ان کے کنبے کے افراد بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں مرکزی برائے امور داخلہ نے کہا کہ وزارت  سنٹرل پولیس فورسز کے لئے  متعدد  فلاحی کوششوں میں مصروف ہے اور آج کا پروگرام بھی اسی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کےممبران کے لیے اس فیملی ریزیڈنٹ  کامپلیکس میں  768 نئے مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ کیمپس میں سینٹرل پولیس ویلفیئر اسٹور، ملٹی اسکل سینٹر، جمنازیم، شیشو سدن (کریچ) اور میڈیکل سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں۔ جناب رائے نے کہا کہ اس فیملی ہاؤسنگ سینٹر کی دستیابی کے ساتھ ہی  سی آئی ایس ایف اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے  جوان  اور ان کے  کنبے آرام سے رہ سکیں گے اور یہ ان کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی بڑھانے میں بھی مددگار ہوگا۔

جناب نتیا نند رائے نے کہا کہ سی آئی ایس ایف ملک کی ایک اہم سنٹرول آرمڈ پولیس فورس ہے۔یہ فورس اہم صنعتی تنصیبات ، سرکاری ، عمارتوں، ایئرپورٹس،  بندرگاہوں، نیوکلیائی پاور پلانٹس، خلائی تحقیق کےمراکز، این ٹی پی سی، بڑے اسٹیل پلانٹس، اہم باندھ اور کوئلے اور دیگرمعدنیاتی کانوں  نیز ملک کے اہم افراد کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کی ہمہ گیری اس حقیقت سے بھی عیاں ہے کہ یہ ملک کے باہر بھی بھارت کے 10 سفارت خانوں اور مشنز کو  بھی سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔ یہ فورس اقوام متحدہ کے مشن میں بھی مسلسل  تعاون کررہی ہے اورسبھی  نے اسکے کام کی تعریف کی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کی ڈی ایم آر سی یونٹ، دہلی کے علاوہ فرید آباد، گروگرام، بہادر گڑھ، غازی آباد اور نوئیڈا میں میٹرو اسٹیشنوں کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنا رہی ہے ، جس  یومیہ اوسطاً 35 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ سی آئی ایس ایف کے افسران اور جوانوں  کی سخت محنت کی وجہ سے خاص طور پر خواتین مسافروں کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

 

جناب نتیا نند رائے نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ تمام ضروریات کو ترجیح دے رہی ہے جن میں فیملی کےلیے رہائش اور تمام مرکزی پولیس فورسز کی بیرک شامل ہیں۔ اس پہل کے تحت دہلی میٹرو میں تعینات تقریباً 13000 فورس ممبر  کے لیے 22 مقامات پر بیرک رہائش فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بوانا، نریلا، کوشامبی، روہنی سیکٹر-34، سراسپور اور بپرولا میں بھی فیملی  اکومڈیشن  فراہم کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 2500 فورس ممبرز کے لیے سنگل ہاؤسز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ وزارت داخلہ نے  ان گھروں کی تجدید کاری /ٹرانسفارمیشن  کے لیے 133.08 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف/ڈی ایم آر سی دہلی کے لیے 71کروڑ روپئے سے 10عمارتوں کی تعیر، گروگرام میں 104کروڑ رپئے میں زمین  کا حصول اور261کروڑروپئے کی لاگت سے غازی آبادمیں رہائشی/آفس کمپلکس کی توسیع اور ٹریننگ سہولیات کاکام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان وسائل کی دستیابی کے بعد، فورس کے ممبرس جوش و خروش  کے ساتھ  اپنے فرائض انجام دے سکیں گے اور ان کی فیملی خوشی سے رہ سکے گی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیا نند رائے نے کہا کہ سی آئی ایس ایف  اپنی مقررہ ڈیوٹی کے علاوہ مختلف سرگرمیوں کے ذریع ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ اس  سیاق  و سباق  میں، سی آئی ایس ایف نے اس سال شجرکاری  کی مہم کے تحت تقریباً 8 لاکھ درخت لگائے ہیں، جبکہ وزارت داخلہ نے 5 لاکھ درخت  لگانے کا نشانہ رکھا تھا۔  آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام سی آئی ایس ایف کے ذریعہ منعقد کی گئی ملک گیر سائیکل ریلی کے دوران، فورس کے ممبران نے 5,466 کلومیٹر کی دوری  طے کر کے اہم تعاون دیا۔ سی آئی ایس ایف   کے افسران اور جوانوں نے کووڈ -19 وبا کے دوران فرنٹ لائن واریئرس کے طور پر بھی اہم رول ادا کیا۔

جناب نتیا نند رائے نے کہا کہ سنٹر ل آرمڈ پولیس فورسز نے  ملک کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور اس کے اتحاد کو برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کرتی ہیں ۔   سی آئی ایس ایف جیسی  فورسز 'ایک بھارت، شریشٹھ بھارت' اور 'کثرت میں وحدت' کے خواب کو پورا کرنے کی بہترین مثالیں ہیں۔سی آئی ایس ایف میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی ہے، جو جموں و کشمیر سے لے کر  کنیا کماری اور بحیرہ عرب سے لے کر میانمار سرحد تک مختلف مقامات پر اپنی خدمات فراہم کرکے ملک کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی خدمت کے دوران ہمارے بہادر فوجی اپنی زندگیوں کی قربانی دینے میں بھی پیچھے نہیں رہتے ہیں۔ کئی بہادر فوجیوں  نے ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔ میں ان تمام بہادر فوجیوں  کو  خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

(U:13015)



(Release ID: 1773124) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Telugu