امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
کسانوں کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہاپوڑ میں ایک روزہ بیداری پروگرام
ہاپوڑ کے 30 سے زیادہ کسانوں کی اس پروگرام میں شرکت
اناج کے معیار اور حیاتیاتی اعتبار سے مقوی فصلوں کے علاوہ مرکز کے جاری پروجیکٹوں اور غذائیت سے بھرپور چاول کی اہمیت سے کسانوں کو آگاہ کیا گیا
Posted On:
18 NOV 2021 3:44PM by PIB Delhi
محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کی طرف سے منعقدہ آزادی کا امرت مہوتسو کے شاندار ہفتہ کے موقع پربدھ، 17 نومبر کو ضلع ہاپوڑ کے ’ترقی پسند‘ کسانوں کے لئے ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس کا اہتمام انڈین گرین مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی جی ایم آر آئی)، ہاپوڑ نے کیا جو صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت ہے۔
ملک میں گزشتہ 75 برسوں میں غذائی سلامتی کے نظم میں محکمے کے کردار،غذائی اجزا کے مختلف تجزیے اور غذائیت سے بھرپور چاول کی اہمیت کو پروگرام کا بنیادی خیال بنایا گیا تھا۔ اس پروگرام کا انعقاد کرشی وگیان کیندر، ہاپوڑ میں کیا گیا تھا۔ اس میں 30 کسانوں نے شرکت کی تھی۔
ڈاکٹر راجندر کمار، پرنسپل، امر سنگھ پی جی کالج لکاہوٹی، بلند شہر نے پروگرام کی صدارت کی۔ انہوں نے مقدار اور معیار دونوں لحاظ سے اناج کی پیداوار بڑھانے کے لئے کسانوں کی شرکت بڑھانے پر زور دیا تاکہ ملک میں غذائی سلامتی کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں صارفین بالخصوص شیرخوار بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی خاطر مناسب غذائیت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
آزادی کے بعد پچھلے 75 برسوں میں غذائی سلامتی کے نظم کے شعبے میں پیش رفت اور محکمہ کے کردار کو حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا۔ اناج کے معیار اور حیاتیاتی طور پر مقوی فصلوں کے مختلف پیمانوں کے علاوہ حکومت ہند کے جاری منصوبوں اور غذائیت سے بھر پو ر چاول کی اہمیت شرکاء کو بتائی گئی۔ اس کے بعد غذائیت سے بھر پو ر چاولوں اور گوداموں کے مختلف ڈھانچے کی شناخت کے لئے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں اناج کے محفوظ طریقے سے رکھنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنا مقصود تھا۔
جناب وشوجیت ہلدر، ڈپٹی کمشنر (ایس اینڈ آر)، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم، ڈاکٹر گوتم کمار، ڈپٹی جنرل منیجر (کوالٹی کنٹرول)، ہیڈ کوارٹر، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا، نئی دہلی، ڈاکٹر پریتی شکلا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، (ایس اینڈ آر)، کوالٹی کنٹرول سیل، نئی دہلی، ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ، سائنسداں، کرشی وگیان کیندر، ہاپوڑ، ڈاکٹر آر کے شاہی، انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر انچارج، زرعی سائنسداں اور موضوعاتی ماہرین نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔
***
ش ح ۔ ع س۔ ک ا
U-13007
(Release ID: 1773061)
Visitor Counter : 195