سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارت کی قیادت میں تیار کئے گئے برکس اِنوویشن ایکشن 2021-24 کو سبھی متعلقہ ممالک نے ایس اینڈ ٹی منسٹریل کے کلیدی قابل انجام دہی کام کے طور پر قبول کیا ہے

Posted On: 18 NOV 2021 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18/نومبر 2021 ۔ بھارت کی قیادت میں تیار کئے گئے برکس اِنوویشن ایکشن 2021-24 کو سبھی برکس ممالک نے تیرہویں برکس ایس اینڈ ٹی کمیٹی میٹنگ میں منظوری دی ہے۔ یہ اِنوویشن ایکشن پلان مجوزہ برکس ایس اینڈ ٹی منسٹریل کے لئے ایک کلیدی قابل انجام دہی عمل ہوگا۔

برکس ممالک کے سائنس کے وزیروں نے 26 نومبر 2021 کو ہونے والی برکس ایس اینڈ ٹی منسٹریل میٹنگ کے لئے ایجنڈا اور متعلقہ کلیدی قابل انجام دہی امور پر تبادلہ خیال کے لئے 16 نومبر 2021 کو ملاقات کی۔ بھارت نے اس وزارتی میٹنگ کا ڈرافٹ اعلامیہ پیش کیا، جس میں متعدد سائنس حصول یابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے اور جس میں موضوعاتی میٹنگ اور بھارت کی صدارت میں منعقدہ برکس کی میٹنگ کے دوران منعقد کی گئی تقریبات شامل ہیں۔ میٹنگ کی میزبانی بھارت کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی) نے کی۔ بھارتی وفد کی قیادت ڈی ایس ٹی کے مشیر اور ڈی ایس ٹی کے ہیڈ انٹرنیشنل کوآپریشن جناب سنجیو کمار وارشنے نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OE6L.jpg

برکس سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ اِنوویشن منسٹریل میٹنگ (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے لئے ذمہ وزراء پر مشتمل) اہم برکس سائنس، ٹیکنالوجی و اختراعاتی پروگراموں اور اقدامات کے لئے ایک وسیع نقطہ نظر اور ادارہ جاتی و مالی فریم ورک کے بارے میں مشورہ دیتی ہے۔

اس سال کی وزارتی میٹنگ کی میزبانی بھارت کررہا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں منعقدہ کچھ کلیدی تقریبات سمیت 2021 میں تقریباً 20 سائنسی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں برکس ینگ سائنٹسٹ کونکلیو 2021، برکس ورکنگ گروپ میٹنگ آن سائنس، ٹیکنالوجی، اِنوویشن انٹرپرینیورشپ پارٹنرشپ، برکس ورکنگ گروپ میٹنگ آن ایسٹرونومی شامل ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13014

 



(Release ID: 1773058) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Punjabi