وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے نے دہلی اورہریانہ میں تلاش کی کارروائیاں انجام دیں
Posted On:
17 NOV 2021 5:35PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمے نے فنٹیک کمپنی کے موبائل ایپ کے ذریعہ قلیل مدتی قرضہ فراہم کرنے کے ایک معاملہ میں 9 نومبر 2021 کو تلاشی اور قبضے میں لینے کی کارروائیاں انجام دیں۔ تلاشی کی یہ کارروائیاں دہلی اور گروگرام میں کاروباری اور رہائشی علاقوں میں انجام دی گئیں۔
تلاشی کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ کمپنی قرضے فراہم کرنے کےعمل میں مبینہ طور پر بہت زیادہ فیس لے رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں قرضہ لینے والوں پر معاوضہ کا بہت بھاری بوجھ پڑ رہا ہے ۔اس کمپنی کا مالکانہ حق کے مین آئی لینڈ میں قائم ایک گروپ کے پاس ہے اوراس کاکنٹرول ہمسایہ ملک کے ایک فرد کے پاس ہے۔ یہ کمپنی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے ذریعہ شروعاتی کم از کم رقم لے کر بھارت آئی تھی لیکن اس نے بھارتی بینکوں سے رقم بڑےکیپٹل لون کی شکل میں لے رکھی ہے، اس کمپنی کا بزنس ماڈل سرمایہ کے ہائی روٹیشن پر ٹکا ہوا ہے۔ یہ بات کمپنی کے کاروبار کے پہلے سال میں ہی 10 ہزار کروڑ کے ٹرن اوور سے واضح ہوگئی ہے۔
جانچ کے دوران یہ بھی پایا گیا ہے کہ کمپنی نے غیرممالک میں کام کررہی اس گروپ کی اپنی ہی کمپنیوں کو دو سال میں سروس لینے کے بہانے سے تقریبا 500 کروڑ روپئے بھیجے ہیں۔ جانچ کے دوران یہ بھی پایا گیا کہ گروپ کی کمپنیوں کو بھیجی گئی یہ رقم یا تو دی گئی یا سروس کے عوض میں کافی زیادہ ہے یا پھر غلط ہے۔ شواہد سے یہ بات بھی واضح ہوئی ہے کہ ویب پر مبنی درخواست کے ذریعہ لون دینے کے اس بزنس کا کنٹرول غیر ممالک سے کیا جارہا ہے۔ جانچ کے دوران غیر ملکی باشندوں سمیت جو اہم لوگوں کے بیانات لئے گئے ہیں ۔
ا س سلسلے میں مزید چھان بین جاری ہے۔
****************
(ش ح۔ش ر ۔ ف ر)
U NO. 12987
(Release ID: 1772873)
Visitor Counter : 179