الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر اشنوی ویشنو کل سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج کے فاتحین کی عزت افزائی کریں گے
Posted On:
17 NOV 2021 7:10PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور آئی ٹی، مواصلات اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشنوی ویشنو اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل یعنی 18 نومبر 2021 کو دن میں ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج کے فاتحین کی عزت افزائی کریں گے۔ یہ چیلنج، جو اپنی نوعیت کا سائبر سکیورٹی کا پہلا چیلنج ہے، ملک میں اختراعات اور صنعت کاری کو فروغ دینے کی خاطر منعقد کیا گیا تھا۔
سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج ایوارڈ کی تقریب براہ راست https://youtu.be/EniqoWLn6xs پر دیکھی جاسکتی ہے۔
سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج کے فاتحین کے لئے اول آنے والے کو ایک کروڑ روپے ، جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے 60 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 40 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس چیلنج کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ پروڈکٹ کا آئی پی آر ، جو چیلنج کے طور پر تیار کیا گیا ہے، متعلقہ اسٹارٹ اپ کی ملکیت ہوگا۔
ڈاٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے اختراعات کو فروغ دینے اور بھارتی سائبر سکیورٹی مصنوعات کے فروغ میں تیزی لانے کی خاطر 15 جنوری 2020 کو سائبر سکیورٹی گرینڈ چیلنج کا آغاز کیا تھا۔ اس کا آغاز الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے ساہنی نے 3.2 کروڑ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ کیا تھا۔ اس میں شرکت کرنے والوں کو 6 منتخب پرابلم اسٹیٹ مینٹ کے شعبوں میں ایک حل تیار کرنا تھا اور تین مرحلوں میں تجزئے کے بعد (آئیڈیا، ایم وی پی اور فائنل) فاتحین کو تعلیم، حکومت اور صنعت کے نمائندوں پر مشتمل جیوری کے پینل کے ذریعے منتخب کیا جانا تھا۔ اس جیوری کے صدر حکومت ہند کے سابق قومی سائبر سکیورٹی کی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر گلشن رائے تھے۔ آئیڈیا مرحلے میں 220 شرکاء پر مشتمل 76 آئیڈیئے داخل کئے گئے، 12 کو ان میں شارٹ لسٹ کیا گیا، جنہیں ہر ایک کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے گئے۔ ایم وی پی مرحلےکے لئے 6 ٹیموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ، جنہیں 10-10 لاکھ روپے، ان کی مصنوعات کی تیاری مدد کے لئے منظور کئے گئے۔ پورے گرینڈ چیلنج کے دوران شرکاء کی رہنمائی کے لئے کئی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ اس چیلنج میں ملک کی سائبر سکیورٹی کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور عوام اور سماج کے فائدے کے لئے ترقیاتی سولیوشن پر توجہ مرکوز کی گئی۔
گرینڈ چیلنج کے بارے میں مزید جانکاری کے لئے https://innovate.mygov.in/cyber-security-grand-challenge/ پر رجوع کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔و ا۔ ق ر
12985U-
(Release ID: 1772859)
Visitor Counter : 184