اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

سری کرتارپور لنگھا سنگھرش کمیٹی، سری امرتسر پنجاب، پنجاب کے ایک وفد نے سری کرتارپور راہداری کو پھر سے کھولے جانے کا بڑا فیصلے لینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کے تئیں تشکرکااظہا کیا ہے

Posted On: 17 NOV 2021 5:53PM by PIB Delhi

 

سری کرتارپور لنگھا سنگھرش کمیٹی، سری امرتسر، پنجاب کے ایک وفد نے آج نئی دہلی میں  اقلیتوں سے متعلق قومی کمیشن کے چیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورہ سے ملاقات کی اور  وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو سری کرتار پور راہداری کو پھر سے کھولنے کا ایک بڑا فیصلہ لینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ایک میمورنڈم سونپا۔

 

1.jpg

 

مذکورہ وفد نے اپنے میمورنڈم میں  اس بات کا تذکرہ کیا کہ گرودوارہ سری دربارصاحب کرتار پور (پاکستان) سکھ پنتھ میں ایک کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔  سکھ مذہب کے بانی گروناک دیوجی نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال کرتار پور میں مذہب کی تشہیر کرتے  ہوئے گزارے تھے۔ ملک کی تقسیم کے بعد  سکھ پنتھ اورنانک نام لیوا سنگتوں نے شری گرونانک دیوجی کی سمادھی کے دیدارکی خواہش کااظہار کیا۔ کرتار پور کوریڈور کو دوسال پہلے بھارت سرکار کی پہل پر سنگت کے ذریعہ 70 سال سے کی جارہی پرارتھنا اور مذہبی خیالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پھر سے کھول دیا گیا تھا۔ بھارت کے وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے  9  نومبر 2019 کو اس کا افتتاح کیا تھا۔ بد قسمتی سے کووڈ -19 وبا کی وجہ سے اسے 16 مارچ 2020 کو بند کردیا گیا تھا، تب سے سکھ سنگت اس کرتار پور راہداری کو پھر سے کھولے جانے کی  درخواست کرتے آرہے تھے۔

وفد نے  گرونانک  جی کے یوم پیدائش کے موقع پر کرتار پور راہداری کو  پھر سے کھولنے کے لئے  بھارتی حکومت کے تئیں تشکر کااظہار کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ سے 19 نومبر 2021 کو شری گرونانک دیوجی کے یوم پیدائش کے موقع پر سنگت میں بہت ہی جوش و خروش بھی  پیدا ہوگا۔ انہوں نے اس  امید کابھی اظہار کیا کہ اس راہداری  کے بلارکاوٹ اورمناسب بندوبست کا سلسلہ جاری رہے گا  اور  حکومت کے ذریعہ  سری کرتارپور صاحب جانے والے عقیدت مندوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کے لئے مناسب بندوبست کئے جائیں گے۔

****************

 

(ش ح۔ش ر ۔ ف ر)

U NO. 12980


(Release ID: 1772841) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Marathi , Hindi