وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے جھانسی میں تین روزہ ’راشٹرا رکشا سمرپن پرو‘ کا افتتاح کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 NOV 2021 7:06PM by PIB Delhi
وزیر دفاع کی تقریر کی اہم جھلکیاں:
- قومی سلامتی کے آلات کو تقویت دینا ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے
- حکومت ایک جدید اور اچھی طرح سے لیس فوج اور یکساں طور پر قابل اور خود انحصار دفاعی صنعت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے
- ہندوستان دوسرے ممالک پر انحصار کرکے اپنی سٹریٹجک اور سیکورٹی ضروریات پوری نہیں کر سکتا
- حکومت ’آتم نربھر بھارت‘ کے حصول کے لیے مسلسل کوشاں ہے
- ہمارا فوکس 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' ہے
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 17 نومبر 2021 کو جھانسی میں تین روزہ ’راشٹرا رکھشا سمرپن پرو‘ کا افتتاح کیا۔ یہ تہوار 19 نومبر کو جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی یوم پیدائش پر اختتام پذیر ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 نومبر 2021 کو جھانسی قلعے کے احاطے میں منعقد ہونے والی ایک عظیم الشان تقریب میں وزارت دفاع کے کئی نئے اقدامات کو قوم کے نام وقف/شروع کریں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے اس تہوار کو مرکز اور ریاستی حکومت کے تال میل اور عزم کی روشن مثال قرار دیا۔ انھوں نے ان تمام بہادروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنھوں نے قوم کی سلامتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کہا کہ اس تقریب سے جدوجہد، قربانی اور فتح کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔
وزیر دفاع نے دفاعی شعبے کو مضبوط کرنے اور اسٹریٹجک آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے متعدد اقدامات کی فہرست پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے آلات کو تقویت دینا حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ”ہمارے ملک کو کئی قسم کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجوں کا سامنا ہے - سرحدی خطرات سے لے کر ذیلی روایتی خطرات جیسے دہشت گردی اور انتہا پسندی تک۔ یکساں طور پر قابل، متحرک اور خود انحصار دفاعی صنعت کے ساتھ ایک مضبوط، جدید اور اچھی طرح سے لیس فوج بنانے کی ضرورت ہے۔
دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا، ہندوستان دوسرے ممالک پر انحصار کرکے اپنی اسٹریٹجک اور سیکورٹی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا اور حکومت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ انھوں نے آرڈیننس فیکٹری بورڈ کی کارپوریٹائزیشن؛ اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی راہداریوں کا قیام؛ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ؛ ڈیفنس پروڈکشن اور ایکسپورٹ پروموشن پالیسی سمیت دفاعی شعبے میں ڈھانچہ جاتی اور تنظیمی اصلاحات کی وضاحت کی۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ اقدامات نہ صرف ملک کی طاقت میں اضافہ کریں گے بلکہ مستقبل کے لیے ہندوستانی دفاعی مینوفیکچرنگ کو ایک روڈ میپ بھی فراہم کریں گے۔ وزیر دفاع نے مسلح افواج سے ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو 50,000 کروڑ روپے کے آرڈر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں کا پھل آنا شروع ہو گیا ہے۔ انھوں نے اسے ایک تاریخی معاہدہ قرار دیا جو ہندوستانی ایرو اسپیس سیکٹر کو مزید بلندیوں پر لے جائے گا۔
دیگر دکھائی دینے والے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا، پچھلے سات سالوں میں، دفاعی برآمدات 38,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دفاعی شعبے میں 10,000 سے زیادہ ایس ایم ای کی شمولیت اور دفاعی شعبے میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسٹارٹ اپ، اختراعات اور روزگار میں اضافہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ’’رکشا سمرپن پرو‘‘ کے انعقاد کے لیے وزیر دفاع اور وزارت دفاع کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب حب الوطنی اور قوم کے تئیں فرض شناسی کا جذبہ پیدا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے کام کرنے سے ہم اپنے حال اور مستقبل کو محفوظ بنا سکیں گے۔
افتتاحی تقریب کا آغاز وزیر دفاع اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے چراغاں کی تقریب سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت، مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، کابینی وزیر جناب رام نریش اگنی ہوتری، اتر پردیش حکومت میں وزیر مملکت جناب منوہر پنت، جھانسی سے رکن اسمبلی جناب انوراگ شرما، عوامی نمائندے اور مسلح افواج، وزارت دفاع اور ریاستی حکومت کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ف ک
U: 12974
(ریلیز آئی ڈی: 1772809)
وزیٹر کاؤنٹر : 220