بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پاورگرڈ نے آسام میں نیو مریانی سب اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا

Posted On: 16 NOV 2021 3:49PM by PIB Delhi

پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ( پاور گرڈ) نے، جو کہ بجلی کی وزارت کے تحت کام کرنے والا سی پی ایس ای مہارتن ہے، آسام کے نیو مریانی سب اسٹیشن کو 220 کلو واٹ (کے وی) سوئچنگ اسٹیشن سے400/220 کلو واٹ سب اسٹیشن2x500 میگا واٹ ایمپئر(ایم وی اے) ٹرانسفارمیشن صلاحیت،2x125 میگا واٹ ایمپئر( ری ایکٹیو)  پاور کمپن سیشن کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطہ استحکام منصوبہ( این ای آر ایس ایس- VI) پروجیکٹ کے تحت دیگر متعلقہ علاقوں میں اپ گریڈ کیا ہے۔

مارچ 2013 میں، نیا مریانی سب اسٹیشن 20 ایم وی اے آر ری ایکٹیو پاور کمپن سیشن صلاحیت کے ساتھ جورہارڈ ضلع میں شروع کیا گیا تھا۔اس اپ گریڈیشن کے ساتھ 400 کلو واٹ میسا سب- اسٹیشن، 400 کلوواٹ نیو مریانی سب- اسٹیشن اور 400 کلوواٹ کو ہیما سب- اسٹیشن کے درمیان کنکٹیویٹی قائم ہوگئی ہے۔یہ اسٹیشن اب بالائی آسام کا 400 کلوواٹ والا سب سے پہلا سب- اسٹیشن بن گیا ہے، جس کے ذریعہ بالائی آسام، ناگا لینڈ، منی پور اور پورے شمال مشرقی علاقے میں بجلی کی صورت میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔صلاحیت میں اس اضافے کے ذریعہ کارکردگی اور وسعت میں اضافہ ہوگا، جس سے بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔

کووڈ-19 عالمی وبا ،سخت زمین اور ناساز گار موسمی حالات سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجودیہ پروجیکٹ اپنے وقت پر شروع کردیا گیا ہے۔میسا نیو مریانی لائن کو 220 کلو واٹ سے 400 کلوواٹ کی سطح تک اپ گریڈ کرنے کے مقصد سے ،گوداموں اور اضافی 400 کلو واٹ ڈی/ سی لائن سیکشن کا اب تجارتی طور پر استعمال کیاجارہا ہے۔یہ پروجیکٹ ہندوستان کی آزادی 75 برسوں کی یاد مناتے ہوئے‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو’’  کے ایک حصہ کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔

اس وقت پاور گرڈ کے پاس 264 سب- اسٹیشن، 172،104 سی کے ایم  اور ٹرانسفارمیشن کی صلاحیت والے 464،292 ایم وی اے ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی والے آلات اور تکنیکیوں، خود کاری اور ،ڈیجیٹل تدابیر کے استعمال میں اضافے کے ساتھ، پاور گرڈ اوسط ٹرانسمیشن سسٹم کی دستابی 99 فیصد برقرار رکھنے میں کامیاب ہوسکا ہے۔

 

****************

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO. 12949


(Release ID: 1772512) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi