وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم اور ویلا کی کمیشننگ  : ایک تعارف

Posted On: 16 NOV 2021 6:01PM by PIB Delhi

 

21 نومبر 2021 کو عزت مآب وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی موجود گی میں پروجیکٹ 15 بی کے پہلے  گائڈڈ میزائل والے  جنگی جہاز  ‘‘ وشاکھ پٹنم کی  بھارتی بحریہ  میں شامل کئے جانے   کی وجہ سے  نومبر کا مہینہ یادگاررہے گا۔پروجیکٹ  75  کی چوتھی آبدوز   ‘ویلا  ’ کو بھی 25  نومبر 2021  کو  بحریہ میں شامل کیا جائے گا اور اس موقع پر بھارتی بحریہ کے سربراہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس کے بعد دسمبر 2021  کے اوائل میں  جائزہ لینے والے جہازکے ایک وسیع  پروجیکٹ کے لئے  پہلابحری جہاز  سندھائک  کو لانچ کیا جائے گا۔

وشاکھا پٹنم کو  ایم آر 249 اے  درج کی ملک میں تیار کردہ  اسٹیل  سے تیار کیا جارہا ہے اور یہ   163  میٹر کی مجموعی لمبائی   اور 7400 ٹن کے وزن کے ساتھ بھارت میں  تعمیر کیا جانے والا سب سے بڑے  جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ اس جنگی جہاز میں تقریباََ 75 فیصد سازوسامان ملک میں تیار کردہ ہے ،جس سے  آتم نربھر بھارت کو بڑاتعاون حاصل ہوا ہے ۔ یہ جہاز ایک بڑا پلیٹ فارم ہے ، جو مختلف کام انجام دے سکتا ہے اور بحری جنگی کارروائی کے تمام مشن کے لئے کارآمد ہے ۔وشاکھاپٹنم مختلف  قسم کے  ہتھیاروں اور سینسر  وغیرہ سے لیس ہے، جس میں  سطح سے سطح پر مار کرنے والے اور سطح سے فضا میں مار کرنے والے   اوسط دوری والے سپر سونک  میزائل  ، مختلف  رینج کی توپیں  ،  آبدوز شکن راکٹ  ، جدید ترین  الیکٹرانک  جنگی سازوسامان اور مواصلات  کے آلات  شامل ہیں۔ یہ بحری جہاز  گیس اور گیس پروپلزن   کی مشترکہ قوت سے  چلایا جاسکتا ہے ،جس کی رفتار 30  ناٹ  سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس بحری  جہاز میں   دو ہیلی کاپٹروں کی  بھی گنجائش ہے ،جس سے  اس کی  کارکردگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ یہ جہاز اعلیٰ سطحی خودکار اورجدید ترین ڈجیٹل نیٹ ورک ،  جنگی بندوبست کے نظام اور مربوط  پلیٹ فارم بندوبست نظام سے لیس ہے ۔

پروجیکٹ  75  کے تحت   6  آبدوزیں تیار کی جارہی ہیں ۔  ویلا  کو بحریہ میں شامل  کئے جانے سے   اس پروجیکٹ  کی آدھی تعداد مکمل ہوجائے گی۔ یہ آبدوزیں   میسرز ایم ڈی ایل   میں تیار کی جارہی ہیں اور فرانسیسی   اسکارپین    کے طرز  پر تعمیر کی جارہی ہے۔  فرانسیسی   میسرز نول گروپ  اس پروجیکٹ   میں شریک ہے۔  یہ آبدوز  بحریہ کی مغربی کمان   کی آبدوزوں  کے بیڑے میں شامل کی جائے گی۔ ملک  کی ٹکنالوجی سے آبدوز کی تعمیر   بھارتی  صلاحیت اور  آتم نربھرتا    کی عکاس ہے ۔  ویلا چوتھی آبدوز ہے اور اس نے  اپنی  تقریباََسبھی جانچیں مکمل کرلی ہیں اوریہ   اب آپریشن کے لئے تیار ہے ۔

سندھیاک  سروے  کے لئے وسیع  چار بحری جہازوں   ( ایس وی ایل )  پروجیکٹ  کا پہلا جہاز ہے ،جسے بھارتی بحریہ کے لئے کولکتہ   میں  گارڈن ریچ   شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس   ( جی آر ایس  ای ) کے ذریعہ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ 4 ایس وی ایل   بحری جہازوں  کی تعمیر  کے کنٹریکٹر    30  اکتوبر  2018  کو  وزارت دفاع اور  جی آر ایس ای  کے درمیان   کنٹریکٹ  پر دستخط کئے گئے تھے۔یہ سندھیاک کلاس کے  سروے جہا ز نئی نسل کے  ہائیڈرو  گرافک آلات  جیسے   اے یو وی  ، آر اووی  اور  11 ایم سروے  کشتیوں   وغیرہ سے لیس ہے  اور یہ بحرہند کے خطے میں سمندری اور جغرافیائی اعدادوشمار کو یکجا کرنے اور تجزیہ کرنے میں بہت کارآمد ہوگا۔

بحری جہازوں کو  بحریہ میں شامل کرنے کی  تقریب کے لئے تعارفی تقریب کا انعقاد 16  نومبر  2021  کو منعقد کی گئی  ،جس میں  وائس  چیف آف  نو ل اسٹاف   ایس این   گھورمڈے    اور دیگر  اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/100ANI4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/101UPQ9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/102PR1X.jpg

*************

ش ح۔وا ۔رم

U-12947

 


(Release ID: 1772502) Visitor Counter : 242


Read this release in: English , Marathi , Hindi