مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام سکریٹری جناب کے راجہ رمن نے ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ سینٹر(ٹی ای سی) کا دورہ کیا


ٹیلی کام مصنوعات کے لئے عوامی خریداری پالیسی(میک ان انڈیا) پورٹل کا افتتاح کیا

مینو فیکچررس / فروخت کار اور دیگر شراکت دار اس پورٹل کے ذریعہ اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور اپنی شکایات کی صورتحال کی جانکاری حاصل  کرسکتے ہیں

 پورے ملک کے لئے ایم ٹی سی ٹی ای ہیلپ ڈیکس اورجانچ مرکز بنیادی ڈھانچہ اور کنٹرول لیباریٹری کا بھی افتتاح کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2021 6:04PM by PIB Delhi

 

ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ سینٹر(ٹی ای سی) کے اپنے دورے کے دوران محکمہ ٹیلی کمیونیکشن کے سکریٹری اور ڈیجیٹل کمیونیکشن کمیشن(ڈی سی سی) کے چیئرمین جناب کے راجہ رمن نے ٹیلی کام مصنوعات کے لئے عوامی خریداری پالیسی(میک ان انڈیا) کا  افتتاح کیا۔ مینو فیکچررس / فروخت کار اور دیگر شراکت دار اس پورٹل کے ذریعہ اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور اپنی شکایات کی صورتحال کی جانکاری حاصل  کرسکتے ہیں۔

جناب کے راجہ رمن نے ڈی سی سی ممبر جناب دیپک چترویدی، ممبر (خدمت) اور ٹیلی مواصلات کے محکمے کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ آج ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ سینٹر(ٹی ای سی) کادورہ کیا۔

جناب راجہ رمن نے‘‘ آئی او ٹی کی دنیا میں ابھرتی ہوئی مواصلاتی ٹیکنالوجیاں اور ان کے استعمال کی مثالیں’’ ،‘‘ آپیٹکل فائبرس اور کیبل ہندوستانی ٹیلی کام نیٹ ورک نے’’  اور‘‘ ٹی ای سی ہینڈ بک 2021’’ ، کا اجراء بھی کیا۔جنہیں بالترتیب آئی او ٹی، علاقائی ٹیلی کمیونکیشن انجینئرنگ مراکز اور ٹی ای سی کے آر سی ڈویژن کے ذریعہ تیار کیاگیا تھا۔

اس کے بعدممبر(ایس) اور ٹی ای سی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں سیکریٹری(ٹی) نے ملک گیر ایم ٹی  سی ٹی ای ہیلپ ڈیکس اور جانچ مرکز بنیادی ڈھانچہ اور کنٹرول لیباریٹری کا افتتاح کابھی کیا جو ٹی ای سی کے احاطے میں واقع ہے۔اس کے علاوہ دیگر ٹی ای سی لیباریٹریوں یعنی آئی او ٹی تجرباتی مرکز آئی پی وی 6 اور گرین پاسپورٹ لیباریٹری کا بھی دورہ کیا گیا اور متعلقہ افسران کے ساتھ ملاقات بھی کی گئی۔

سکریٹری(ٹی) ٹی ای سی کے افسران کی کوششوں کو سراہا اور معیارات/ تشریحات/ رہنما خطوط،صارفین کے تحفظ اور ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تشکیل دے کر،مختلف شراکتداروں کے ساتھ مشترکہ طور طریقے اختیار کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ای سی جو کہ ایک ٹیکنیکل ادارہ ہے، نوجوان افسران کے لئے ایک تعلیمی مرکز بن سکتا ہے اور اسی کے ساتھ یہ اسٹارٹس اپ کے لئے ان کے فروغ کا ایک مرکز بھی بن سکتا ہے۔

5.jpg

جناب کے راجہ رمن، سکریٹری محکمہ ٹیلی مواصلات کے ذریعہ عوامی خریداری پالیسی(میک ان انڈیا) کاافتتاح۔

6.jpg

جناب کے راجہ رمن سکریٹری محکمہ ٹیلی مواصلات کے ذریعہ ٹی ای سی ہینڈ بک 2021 کا اجراء۔

7.jpg

جناب کے راجہ رمن، سکریٹری محکمہ ٹیلی مواصلات کے ذریعہ آپٹیکل فائبر اور کیبل کے عنوان پر نظریاتی دستاویز کا اجراء۔

8.jpg

جناب کے راجہ رمن، سکریٹری محکمہ ٹیلی مواصلات کے ذریعہ ملک گیر ایم ٹی سی ٹی ای ہیلپ ڈیکس اور جانچ مرکز بنیادی ڈھانچہ اور کنٹرول لیباریٹری کا افتتاح۔

****************

 

(ش ح۔ ۔ رض)

U NO. 12943


(ریلیز آئی ڈی: 1772486) وزیٹر کاؤنٹر : 179
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी