بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیر نے لیہ میں 10 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ  پر عمل درآمد سے متعلق لائحہ عمل پر میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 16 NOV 2021 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 نومبر، 2021/بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی  کے   مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے دس گیگا واٹ قابل تجدید توانائی  کے پروجیکٹ اور اس کے خالی کیے جانے  کے منصوبے پر عمل درآمد کا  کل جائزہ لیا۔   مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر ،  بجلی کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر ، بجلی کے سکریٹری ایم این آر ای کے سکریٹری  اور سی ای اے، پاور گرڈ، ایس ای سی آئی اور سرحدی سڑکوں کی تنظیموں  کے نمائندگان نے میٹنگ میں شرکت کی۔

لداخ میں 7.5گیگا واٹ والے شمسی پارک  (جسے بعد میں 10 گیگا واٹ کا کر دیا گیا) قائم کرنے کے وزیراعظم کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے ، بجلی کے وزیر  نےتانگ کے نشان زد علاقوں میں لداخ  میں 10 گیگاواٹ والے قابل تجدید توانائی کا پرجیکٹ قائم کرنے میں زمین سے متعلق معاملات کو حل کرنے میں لداخ  کے لیفٹیننٹ گورنر کی مدد چاہی۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر نے 10 گیگا واٹ کے قابل تجدید توانائی کا پروجیکٹ قائم کرنے کے لیے زمین کی فراہمی کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقے  لداخ کو مدد دینے کا یقین دلایا۔  دن رات بجلی فراہم کرنے کے لیے درکار ترسیلی نظام اور بیٹری  توانائی کو ذخیرہ کرنے کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ کی کچھ اہم باتیں اس طرح ہیں :

  • تانگ میں  20000 ایکڑ زمین مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف سے فوری طور پر فراہم کی جائے گی ۔ یہ زمین قابل تجدید توانائی کا پارک قائم کرنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔ جبکہ تانگ میں مزید  20000 ایکڑ زمین  کی دستیابی کے امکانات تلاش کیے جائیں گے جس کے لیے ایس ای سی آئی کی طرف سے جانکاری حاصل کی جائے گی۔
  • ایم این آر ای ایک ہفتے کے اندر ایک ٹیم لداخ بھیجے گی تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی مدد سے معاملات کو حل کیا جاسکے۔
  • مرکز کے انتظام علاقے لداخ کو قابل تجدید توانائی  کا پروجیکٹ قائم کرنے کے لیے مختص کی گئی زمین کو پٹے پر لینے کے لیے سالانہ محصول دیا جائے گا۔
  • ایم او  پی میں سی پی ایس ای خطے میں ترقی کے لیے ایس ایس آر سرگرمیاں شروع کریں گے۔
  • پانگ (لیہ) – کیتھل (ہریانہ) سے 5 گیگا واٹ  والاٹرانسمیشن  اور 12 جی ڈبلیو ایچ بیٹری اینرجی اسٹوریج  ترسیلی صلاحیت کا 76 فیصد استعمال فراہم کرے گا اور 13 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی  کی پیداوار خالی کرے گا (9 جی ڈبلیو پی شمسی + 4 جی ڈبلیو ونڈ) ۔
  • 12 جی ڈبلیو ایچ بیٹری توانائی اسٹوریج میں سے تقریباً  2- 1 جی ڈبلیو ایچ ٹرانسمیشن ایلیمنٹ کے حصے کے طور پر تیار کیا جائے گا تاکہ جب بجلی کی پیداوار نہ ہو رہی ہو اس دوران لائن کو چارج رکھا جا سکے۔
  • ٹرانسمیشن رابطہ 5 سال کے اندر  اندر  مکمل ہو جانا چاہے۔

میٹنگ کا اختتام کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی ترقی کے لیے حکومت ہند کی طرف سے دی جانے والی مدد کے بارے میں دوہرایا۔

۔۔۔

 م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12923



(Release ID: 1772459) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi