بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت نے جدید ترین کیمسٹری سیل (اے سی سی ) کی پی ایل آئی اسکیم کے لیے امکانی بولی لگانے والوں کے لیےبولی سے پہلے کی کانفرنس کا انعقاد کیا جس کے لیے پرجوش رد عمل سامنے آیا
Posted On:
16 NOV 2021 3:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16 نومبر، 2021/بھاری صنعتوں کی وزارت نے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل کی پی ایل آئی اسکیم کے لیے بولی سے پہلے کی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بڑے پیمانے پر شرکت ہوئی اور بولی لگانے والوں کی طرف سے کافی زیادہ دلچسپی ظاہر کی گئی۔ اس کانفرنس میں تقریباً 20 کمپنیوں کے 100 شرکاء نے حصہ لیا۔ اس کا اہتمام بھاری صنعتوں کی وزارت نے 12 نومبر 2021 کو کیا تھا۔ اس سے پہلے بھاری صنعتوں کی وزارت نے 22 اکتوبر ، 2021 کو آڑ ایس پی کا اجرا کیا تھا جس میں 50 جی ڈبلیو ایچ کی اے سی سی بیٹری اسٹوریج کی کل مینوفیکچرنگ صلاحیت کے لیے بولی لگانے والوں کو مدعو کیا گیا تھا جس کے لیے 18100 کروڑ روپے کی لاگت رکھی گئی تھی۔
شرائط ، اے سی سی مینوفیکچرنگ کی تفصیلات اور ملک میں اے سی سی بیٹری کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پرزنٹیشن بھی دیئے گئے۔ بولی سے پہلے کی کانفرنس میں بولی لگانے والوں کے سوالات کا جواب دیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ وہ مزید وضاحت ای میل کے ذریعے حاصل کریں۔
نیلامی دو مرحلے پر مشتمل شفاف عمل کے ذریعے اور لائیو منعقد کی جائے گی ۔ یہ نیلامی کوالٹی اور لاگت پر مبنی انتخاب کے طریقے سے کی جائے گی۔
انتخابی عمل کے اہم نقاط میں اہلیت کے طریقۂ کار کو پورا کرنا ۔ نیلامی کا شفاف عمل ، اے سی سی بیٹری کی مینوفیکچرنگ میں پوری لچکداری ، رقم کی ادائیگی کا بہترین طریقۂ کار ، گھریلو ویلیو ایڈیشن کے ذریعے خود کفیل بھارت کو فروغ دیا جانا اور اے سی سی مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرنا شامل ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12922
(Release ID: 1772458)
Visitor Counter : 139