بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی  وزیر مملکت  شانتنو ٹھاکر نے سیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کاجائزہ لیا

Posted On: 16 NOV 2021 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 نومبر، 2021/بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر  مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے کل شام کولکتہ میں سیاما پرساد مکھرجی پورٹ ایس ایم پی کی ترقیاتی اقدامات کو مستحکم بنانے کی کوششوں سے متعلق ایک ہنگامی جائزہ میٹنگ کی ۔ انہوں نے  دور افتادہ علاقوں میں  نندر گاہ سے متعلق اور بندرگاہ پر مبنی صنعتوں کی  سرگرمیوں  کا بھی جائزہ لیا۔ اس جائزہ میٹنگ میں ایس ایم پی کے چیئرمین جناب ونیت کمار ، ایس ایم پی کولکتہ کے ڈپٹی چیئرمین ، محکمے کے سربراہان اور بھارت کی اندرون ملک   آبی گزرگاہوں کی اتھارٹی اور کولکتہ ڈاک نظام میں کوچن شپیارڈ لمیٹڈ  کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

جناب شانتنو ٹھاکر نے کولکتہ کی سیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ، کی کارکردگی کو سراہا۔ البتہ، وزیر موصوف نے متعلقہ فریقوں ، تجارت و کامرس برادری اور عام طور پر ریاست کے عوام کے فائدے کے لیے پروجیکٹوں پر تیزی سے عمل کرنے کی ہدایت دی:

  • مغربی بنگال میں  سمندری طیارے کے پروجیکٹ کا قابل عمل ہونا۔
  • مسافر جیٹی کی تعمیر
  • اچھاموتی دریا پر رو  - رو اور کارگو ٹرانسپورٹیشن کی شروعات، اور
  • مغربی بنگال کے  این ڈبلیو – 1 علاقے میں بحری جہازوں  / بارج مرمت کے کارخانے کی تعمیر۔

۔۔۔

 

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12924



(Release ID: 1772403) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali