اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ کی احمد آباد میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سے ملاقات؛ اسٹیل کےسیکٹر کی توسیع پر تبادلہ خیال
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج احمد آباد میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سے ملاقات کی۔
प्रविष्टि तिथि:
16 NOV 2021 3:57PM by PIB Delhi
گجرات کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ گجرات زراعت کے شعبے اور کوآپریٹو کے سیکٹر میں ملک کے لئے ایک نظیر کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات نے نہ صرف مرکزی اسکیموں کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے بلکہ زراعت کے شعبے کے فائدے کے لئے نئی اسکیمیں بھی شروع کی ہیں۔ دونوں رہنماوں نے ریاست گجرات میں اسٹیل کے شعبے کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسٹیل کے مرکزی وزیر نے گجرات کی حکومت کے ڈیش بورڈ کی بھی تعریف کی اور اس بات پر بے حد اطمینان کا اظہار کیا کہ انہیں اپنی وزارت کے اہلکاروں کے ساتھ مشاہدہ کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم ڈیش بورڈ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے جذبے، عزم اور قوم کی تعمیر میں ان کے کردار کے ساتھ ساتھ اس کے لئے مطلوب عمل اور نظام کا مظہر ہے۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کل کیوڑیہ میں اسٹیل کے وزیر کے دورے اور اسٹیل کے استعمال پر مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کے نظم پر خوشی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے حکومت گجرات کی طرف سے منعقد کئے جانے والے دو بڑے پروگراموں وائبرنٹ گجرات اور ڈیفنس ایکسپو کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ اسٹیل کے مرکزی وزیر نے دونوں پروگراموں میں اسٹیل کی وزارت کی سرگرم شرکت کا یقین دلایا۔
اس میٹنگ کے دوران اسٹیل کی وزارت کے اعلیٰ افسران، سیل کے چیئرمین ، سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی اور آر آئی این ایل کے علاوہ گجرات کی حکومت کے افسران بھی موجود تھے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U-12929
(रिलीज़ आईडी: 1772376)
आगंतुक पटल : 169