وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

سبھی اہل مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے کسانوں کے لئے، کسان کریڈٹ کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر ملک گیر اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم کی شروعات کی گئی


ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر تین مہینے تک چلنے والی اس مہم کی شروعات کی

Posted On: 15 NOV 2021 6:21PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری  کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج  ورچوئل طریقے سے ملک گیر اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم کی سرکاری طور پر  شروعات کی۔

 ملک کے سبھی اہل  مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری کے کسانوں کو  کسان کریڈٹ کارڈ  کا فائدہ  پہنچانے کے لئے ماہی پروری  کا محکمہ (ڈی او ایف) اور  مالی خدمات کا محکمہ (ڈی ایف ایس) کے تعاون سے  15  نومبر  2021   سے 15  فروری 2022  تک  ملک گیر  اے ایچ ڈی ایف کے سی سی مہم کا  انعقاد کر رہا ہے۔ اس مہم کے انعقاد کے لئے 10  نومبر 2021  کو  ریاستوں  کے لئے تفصیلی  رہنما ہدایات  جاری کئے گئے۔ مالی خدمات کے محکمے کے ذریعے بینکوں کے ساتھ ساتھ  ریاستی حکومتوں کو بھی  ضروری ہدایات  جاری کی گئی ہیں۔

آج بھارتی معیشت کے لئے مویشیوں کا شعبہ بہت ہی اہم ہے، جس میں زراعت اور اس سے متعلقہ شعبہ جی وی اے کا ایک تہائی حصہ  شامل ہے اور  جن کا سی اے جی آر  8  فیصد سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی  مویشی پروری  ، ڈیری اور  ماہی پروری  کی سرگرمیاں لاکھوں لوگوں کو سستا  اور غذا سے بھر پور  خوراک دستیاب کرانے کے علاوہ کسانوں کے لئے، خاص طور  سے جن کے پاس زمین نہیں ہے،  چھوٹے اور  متوسط  طبقے کے کسانوں اور خواتین کے  درمیان آمدنی کے مواقع  پیدا کرنے میں اہم کردا ر ادا کرتی ہیں۔ یہ وقت کی مانگ ہے کہ ملک میں مویشی پروری کی سرگرمیوں میں شامل  زمین سے محروم افراد  چھوٹے اور متوسط طبقے کے کسانوں اور خواتین کو با وقار طریقے سے ان کو پہچان دلائی جائے اور کے سی سی کے ذریعے ورکنگ سرمایہ کے لئے ان کی ادارہ جاتی قرض کی ضروریات  پوری کی جائیں، جس سے اس شعبے کی صلاحیت کو بڑھا یا جاسکے اور  روز گار کی پیدا وار  اور  آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔

گزشتہ سال یکم جون 2020  سے  31  دسمبر  2020 تک مویشی پروری  اور ڈیری کے محکمے کے ذریعے مالی خدمات کے محکمے کے تعاون سے ملک کوآپریٹو اور دودھ کو پیدا کرنے والی کمپنیوں کے اہل ڈیری کسانوں کو   اے ایچ ڈی ایف  کے سی سی دستیاب کرانے کے لئے خصوصی مہم  چلائی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 14  لاکھ سے زیادہ نئے اے ایچ ڈی ایف  کے سی سی کو  منظوری  فراہم کی گئی  ہے تاہم پورے ملک میں تقریبا 10  کروڑ  اے ایچ ڈی کسان ہیں، اس لئے ڈیری کو آپریٹو کمیٹیوں کے علاوہ بھی  اس کی توسیع کے کافی امکانات موجود ہیں، جس سے کہ دیگر اہل ڈیری  کسانوں کے ساتھ ساتھ مویشی پروری  کی سرگرمیوں میں شامل دیگر  کو بھی    شامل کیا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

12914U-



(Release ID: 1772253) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi