وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی گیری ، مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیئری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کل ’’لیناک – این سی ڈی سی ماہی گیری کے کاروبار کے انکیوبیشن مرکز ‘‘ کا آغاز کریں گے


مرکز کی خدمات سے ملک میں ماہی گیری کے کاروبار کو اور زیادہ فروغ دینے میں مدد ملے گی

Posted On: 15 NOV 2021 5:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15 نومبر، 2021/ماہی گیری ، مویشیوں کے افزائش نسل اور ڈیئری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 16 نومبر ، 2021 (منگل) کو دوپہر 12 بجے ’’لیناک – این سی ڈی سی ماہی گیری کے کاروبار سے متعلق انکیوبیشن مرکز ‘‘ (ایل آئی آیف آئی سی) کا آغاز کریں گے۔ یہ تقریب لیناک  - این سی ڈی سی میں  ہریانہ  - 122015 میں گرو گرام کے انسٹی ٹیوشنل ایریا کے سیکٹر – 18 کے پلاٹ نمبر 89 میں منعقد ہوگی۔  مرکز کی خدمات سے بھارت میں  ماہی گیری کے کاروبار کو اور زیادہ فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ماہی گیری ، مویشیوں کے افزائش نسل اور ڈیئری  اور اطلاعات و نشریات کے  مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر ایل موروگن بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔

ایل آئی ایف آئی سی ، قومی کو آپریٹیو ترقیاتی کارپوریشن این سی ڈی سی کی طرف سے شروع کیا جا رہا ہے ،جو اہم اسکیم پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت امداد باہمی کے لیے عمل درآمد سے متعلق ایجنسی ہے۔

حکومت کا مقصد وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ملک میں ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔

۔۔۔

 

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12899



(Release ID: 1772175) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi