بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کے وزیر نے آئی آئی ٹی ایف میں این ایس آئی سی پویلین کا افتتاح کیا

Posted On: 15 NOV 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 نومبر، 2021/ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے اور وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج بھارت کے  40 ویں بین الاقوامی تجارتی میلے میں این ایس آئی سی کے پویلین کا افتتاح کیا۔ یہ میلہ پرگتی میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔  اس موقعے پر ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوین  اور این ایس آئی سی کی سی یم ڈی محترمہ الکا ناگیا اروڑہ بھی موجود تھیں۔

ملک کی 121 سے زیادہ ایم ایس ای ، این ایس آئی سی کے پویلین میں حصہ لے رہی ہیں۔ جیسے راجستھان، کرناٹک، پنجاب، گجرات، مہاراشٹر، یو پی ، ہریانہ، مغربی بنگال، تلنگانہ وغیرہ۔ دستکاری ، کپڑے، خوردنی مصنوعات، چمڑے کی مصنوعات ، نگینے اور جیورات ، فرنیشنگ ، ایمبرائیڈری  اور بیل فیتے، کاغذ کی مصنوعات، جڑی بوٹیاں اور آیورویدک / یونانی ، پچی کاری کی پینٹنگ ، بالوں سے متعلق مصنوعات جیسی اشیا شامل ہیں۔

۔۔۔

 

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12898


(Release ID: 1772174) Visitor Counter : 173


Read this release in: Telugu , English , Hindi