وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ ہندوستان، سنگاپور اور تھائی لینڈ کی سہ فریقی بحری مشق ’سٹمیکس‘ میں حصہ لے رہی ہے

Posted On: 15 NOV 2021 6:01PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا ایک دیسی ساختہ میزائل بردار جہاز (آئی این ایس) کارموک، بحیرہ انڈمان میں 15 سے 16 نومبر 21 تک ہندوستان، سنگاپور اور تھائی لینڈ سہ فریقی میری ٹائم مشق سمٹیکس - 21 کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لے رہا ہے۔ جمہوریہ سنگاپور بحریہ (آر ایس این) کی نمائندگی آر ایس ایس ٹینیس کے ذریعہ، اور رایل تھائی نیوی (آر ٹی این) کی ہز میجسٹیز تھائی لینڈ شپ (ایچ ٹی ایم ایس) تھاینچون، ایک اینٹی-سبمرین پیٹرول کرافٹ کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

سمٹیکس کا انعقاد 2019 سے ہر سال کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ہندوستانی بحریہ(آئی این)، آر ایس این اور آر ٹی این کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا اور بہترین طرز عمل کو اپنانا ہے۔ سمٹیکس کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی آئی این آف پورٹ بلیئر نے ستمبر 2019 میں کی تھی۔ آر ایس این نے نومبر 2020 میں مشق کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کی تھی۔ مشق کے 2021 ایڈیشن کی میزبانی آر ٹی این بحیرہ انڈمان کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

یہ مشق کووڈ-19 کی پابندیوں کے پیش نظر ’بغیر رابطہ کے، صرف سمندر میں‘ مشق کے طور پر کی جا رہی ہے۔ دو روزہ بحری مشقوں میں تینوں بحری افواج مختلف حکمت عملی کی مشقوں میں مصروف رہیں گی جن میں بحری مشقیں اور سطحی جنگی مشقیں شامل ہیں۔

سمٹیکس-21 دوستی کے دیرینہ بندھن کو مضبوط کرے گا اور خطے میں مجموعی بحری سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے شریک بحری افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 12888



(Release ID: 1772122) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi