اقلیتی امور کی وزارتت
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں ”ہنر ہاٹ“ کے 33ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ”ووکل فار لوکل“ کا ”منتر“ ”سودیشی سے سواولمبن“ کے وژن کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ”عوامی تحریک“ بن گیا ہے: جناب نقوی
کورونا بحران کے دوران، مقامی پیداواری صلاحیت نے گھریلو ضروریات کو پورا کیا اور عالمی کساد بازاری کے دوران ہندوستانی معیشت کے لیے ”حفاظتی کور“ بن گیا ہے: جناب نقوی
Posted On:
15 NOV 2021 4:01PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ”ووکل فار لوکل“ کا ”منتر“ ”سودیشی سے سواولمبن“ کے وژن کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ”عوامی تحریک“ بن گیا ہے۔
آج ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلہ، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ”ہنر ہاٹ“ کے 33ویں ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب نقوی نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران مقامی پیداواری صلاحیت نے گھریلو ضروریات کو پورا کیا ہے اور عالمی کساد بازاری کے دوران ہندوستانی معیشت کے لیے ”حفاظتی کور“ بن گیا ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جناب جان برلا، ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چیگنی، ہندوستان میں کویت کے سفیر جناب جاسم ابراہیم النجیم، مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رینوکا کمار اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
جناب نقوی نے کہا کہ وہ ملک جو غذائی اجناس کے لیے بھی غیر ملکی درآمدات پر انحصار کرتا تھا، اب وہ نہ صرف غذائی اجناس کی پیداوار میں خود کفیل ہو گیا ہے، بلکہ پوری دنیا کو غذائی اجناس کی برآمد بھی کر رہا ہے۔ غذائی اجناس کی پیداوار میں ہندوستان کی خود انحصاری ہماری ”انّ داتاؤں“ کی سخت محنت اور ”آتم نربھر کرشی اور کرشک“ کو یقینی بنانے کی حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان فارمیسی سیکٹر کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔ کورونا وبا کے ایک سال کے اندر، ہندوستان نے صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے ”میڈ ان انڈیا“ کورونا ویکسین، مختلف طبی آلات اور زندگی بچانے والی دیگر دیسی ادویات تیار کرکے پوری دنیا کو ہمارے ملک کی مقامی پیداوار کی صلاحیت اور طاقت کا احساس دلایا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہتھ کرگھا دستکاری کی ہندوستان کی روایتی اور آبائی وراثت کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ”ووکل فار لوکل“ اور ”سودیشی“ کے ”منتر“ نے فروغ دیا ہے۔ ”ہنر ہاٹ“ نے نہ صرف کاریگروں اور دستکاروں کو خود انحصار بنایا ہے بلکہ اس نے ”آتم نربھر بھارت“ کے عزم کو بھی مضبوط کیا ہے۔
یہ ملک بھر میں جاری ”ہنر ہاٹوں“ کے سلسلے کی 33ویں ”ہنر ہاٹ“ ہے۔ 14 سے 27 نومبر 2021 تک ہال نمبر 3، پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے ”ہنر ہاٹ“ میں 30 سے زیادہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے 550 سے زیادہ کاریگر اور دستکار حصہ لے رہے ہیں۔ 300 اسٹالوں کے ساتھ، یہ اس سال ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں اقلیتی امور کی وزارت کی سب سے بڑی شرکت ہے۔ کینرا بینک نے ہنر ہاٹ میں ایک اسٹال لگایا ہے تاکہ کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار اور خود روزگار کے لیے آسان قرض فراہم کیا جا سکے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ”ہنر ہاٹ“ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org اور GeM پورٹل، مارکیٹنگ کے بہتر روابط، نئے ڈیزائن، بہتر پیکیجنگ، ٹریننگ اور کریڈٹ لنکیجز نے کاریگروں اور دستکاروں کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے بے پناہ مواقع کھولے ہیں۔ گزشتہ تقریباً 6 سالوں میں 6 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ کاریگروں، دستکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو ”ہنر ہاٹ“ کے ذریعے روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
آسام، آندھرا پردیش، بہار، گجرات، لداخ، جموں و کشمیر، پنجاب، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، میگھالیہ، دہلی، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، منی پور، گوا، پڈوچیری، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، چندی گڑھ، ہریانہ وغیرہ سے شاندار اور خوبصورت دیسی ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات فروخت اور ڈسپلے کے لیے دستیاب ہیں۔
پرگتی میدان کے ایک کھلے آڈیٹوریم میں ہر روز مشہور فنکاروں کے مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام ”ہنر ہاٹ“ کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ زائرین ”ہنر ہاٹ“ میں ”سرکس“ سے بھی لطف اندوز ہوں گے جہاں ہندوستانی سرکس کے فنکار شاندار متنوع روایتی تفریحی شو پیش کریں گے۔
اس سے قبل ملک کے مختلف مقامات پر ”ہنر ہاٹ“ کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں دہلی، ممبئی، پریاگ راج، لکھنؤ، جے پور، احمد آباد، حیدرآباد، پڈوچیری، بھوپال، اندور، رانچی، میسور، پنجی، دہرادون، ورنداون اور رامپور شامل ہیں۔
اگلے ”ہنر ہاٹس“ کا انعقاد حیدرآباد (26 نومبر سے 5 دسمبر)، سورت (10 سے 19 دسمبر)، جے ایل این اسٹیڈیم، نئی دہلی (22 دسمبر 2021 سے 2 جنوری 2022) میں کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں میسور، گوہاٹی، پونے، احمد آباد، بھوپال، پٹنہ، پڈوچیری، ممبئی، جموں، چنئی، چندی گڑھ، آگرہ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بنگلورو، کوٹا، سکم، سری نگر، لیہہ، شیلانگ، رانچی، اگرتلہ اور دیگر مقامات میں بھی ”ہنر ہاٹ“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ف ک
U: 12886
(Release ID: 1772055)
Visitor Counter : 152