وزارت آیوش
بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے میں آیوش وزارت کے پویلین میں فیوژن یوگ،صحت سے متعلق غذائی اشیا کی نمائش کی گئی
Posted On:
14 NOV 2021 7:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی :14 ؍نومبر2021:
نئی دہلی کے پرگتی میدان میں اتوار کو بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے کے پہلے دن آیوش وزارت کے پویلین میں مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے یوگاچاریوں کے ذریعہ لائیو فیوژن یوگ کا مظاہرہ، مختلف آیوش کورسز کے ماہرین کے ذریعہ مفت طبی صلاح اور غذائیت سے بھرپور اور اچھی صحت کو فروغ دینے والی مختلف غذائی اشیا کی نمائش توجہ کا مرکز رہی۔
پویلین میں منعقد سرگرمیاں 'مکمل صحت ، تغذیہ بخش غذا ' کے موضوع کے ارد گرد گھومنے والی رہیں، جسے آیوش وزارت مختلف بھارتی روایتی طریقہ علاج کے توسط سے مشتہر کرتی ہے۔ آیوروید، یوگ اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھ اور ہومیوپیتھی اسٹریمز کے مختلف انسٹی ٹیوٹ اور تحقیقی اداروں نے پرگتی میدان کے ہال نمبر 10 میں آیوش وزارت کے پویلین میں لوگوں کو اس بارے میں بیدار کرنے کے لئے اپنے کاؤنٹر لگائے ہیں کہ کیسے وہ آیوش کے نظام کے تحت دستیاب تغذیہ بخش غذائی اشیا اور بہتر غذائی عادت سے اچھی صحت کو قائم رکھ سکتے ہیں۔
آنے والے لوگوں کو گیوئے سمیت کئی طبی پودے دیئے گئے ، جو کئی صحت کے لئے فائدہ مند جڑی بوٹی ہے۔ لوگوں کو سکھایا گیا کہ کیسے وہ وائی بریک موبائیل اپلی کیشن میں بتائے گئے یوگ کی مشق کرکے صرف پانچ منٹ میں اپنی کام کی جگہ پر خود کو تروتازہ اور توانائی سے آراستہ کرسکتے ہیں۔
آیوش وزارت کے اسٹال پر براہ راست پکانے کے قابل تغذیہ بخش طبی خصوصیات کی حامل اشیا کا ایک نیا سیٹ بھی رکھا گیا ہے جو ذیابیطس، موٹاپے، پرانے درد اور اینیمیا کے مریضوں کو ضروری غذائی مدد فراہم کرتا ہے۔ پاؤڈر کی شکل میں پیک ، ان غذائی اشیا کو انسٹی ٹیوٹ کے ایک مجوزہ فوڈ اسٹارٹ اپ مہابھائی شہاجیا کے تحت آل انڈیا آیوروید انسٹی ٹیوٹ (اے آئی آئی اے) کے ریسرچ اسکالرز کے ذریعہ فروغ دیاگیا۔ ان کھانوں میں ایک کینڈی، ایک بھوک آور ، آٹا اور لڈو شامل ہیں۔ ان پیکٹوں پر ان کو بنانے کے طریقے اور ان کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
لوگوں کو یونانی اسٹریمز کے کاؤنٹر پر مربہ آملہ، ہریرہ، یونانی قہوہ اور حلوہ گھیکوار چکھنے کو ملا۔ سدھ کاؤنٹر پر بھرنگراج چاکلیٹ کے علاوہ بھنے ہوئے چنے اور کالے تل کے لڈو اور غذائیت سے بھرپور کوکیز بھی دیئے گئے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 12862)
(Release ID: 1771795)
Visitor Counter : 151