پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیمو قدرتی گیس اور ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کا 15 سے 17 نومبر ، 2021 تک متحدہ عرب امارات کا دورہ

Posted On: 14 NOV 2021 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 نومبر، 2021/پیٹرولیم و قدرتی گیس اور ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری  15 سے 17 نومبر ، 2021 تک یو اے ای کو جانے والے ایک سارکاری اور تجارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہ وہاں متحدہ عرب امارات کے توانائی اور بنیادی ڈھانچےکے وزیر عزت مآب سہیل محمد فرج المزروعی کی دعوت پر ابوظہبی انٹرنیشنل پیٹرولیم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس (اے ڈی آئی پی ای سی) میں شرکت کے لیے جائیں گے۔

وزیر موصوف اپنے دورے میں اے ڈی آئی پی ای سی کی اقتصادی تقریب میں شرکت کریں گے اور وزارت کی گول میز کانفرنس میں حصہ لیں گے جس کا موضوع ہے ’’کوپ 26 سے کوپ 27 تک آب و ہوا سے متعلق کارروائی کے راستے کی تشکیل‘‘ جناب پوری بھارتی پویلین کا افتتاح کریں گے جسے بھارتی پیٹرولیم صنعت کی فیڈریشن (ایف آئی پی آئی) ، ہائیڈرو کاربنز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل  اور بھارتی صنعت کی کانفیڈریشن (سی آئی آئی)  نے مشترکہ طورپر قائم کیا ہے۔

وزیر موصوف بھارت میں امکانات کا تلاش اور مصنوعات سازی  اور پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری کے موقعے سے متعلق ایک روڈ شو کے دوران کلیدی خطبہ دیں گے، جسے ڈی جی ایچ ، تیل اور گیس کی بڑی عالمی  کمپنیوں کی طرف سے غیرملکی سرمایے کو راغب کرنے کے لیے اے ڈی آئی پی ای سی سے الگ منعقد کرے گا۔

جناب پوری متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصبوں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے وزیر عزت مآب سہیل محمد فرج المزروعی ،  اور صنعت و جدید ٹکنالوجی کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر سلطان احمد الجابر، اے ڈی این او سی کے ایم ڈی اور گروپ سی ای او سے ملاقات کریں گے اور بھارت – متحدہ عرب امارات کی اہم شراکت داری کے مجموعی لائحہ عمل میں توانائی سے متعلق تعاون کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ وزیر موصوف مختلف ملکوں   کے اپنے ہم منصبوں ،  بین الاقوامی توانائی تنظیموں کے سربراہان اور  عالمی تیلو گیس کمپنیوں کے ان سی ای اوز  سے ملاقاتیں کریں گے۔  جو اے ڈی آئی پی ای سی – 2021 میں شرکت کر رہے ہیں۔

دبئی سے گزرتے ہوئے ، وزیر موصوف دبئی ایکسپو کے بھارتی پویلین میں تیل اور گیس کی شعبہ جاتی منزل کا افتتاح کریں گے۔  وہ تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق ایک گول میز میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے جس کا اہتمام ڈی جی ایچ کرے گا۔

ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی)، کی اہتمام کردہ اے ڈی آئی پی ای سی ، دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر تیل و گیس تقریبات میں سے ایک ہے جس سے بھارتی کمپنیوں کو پوری صنعت کی ویلیو چین میں اپنی کامیابیوں کی داستانیں بتانے کےلیے عالمی درجے کا ماحول فراہم ہوگا۔

۔۔۔

 

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12858



(Release ID: 1771743) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi