سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے معذور افراد کے لئے ہنرمندی کے فروغ، بازآبادکاری اور تفویض اختیارات کے مربوط علاقائی مرکز کا دورہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2021 5:12PM by PIB Delhi

 

ہندوستان کے نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آندھرا پردیش کے نیلور شہر میں معذور افراد کے لئے ہنرمندی کے فروغ، بازآبادکاری اور تفویض اختیارات کے مربوط علاقائی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران نائب صدر نے ہنرمندی کے فروغ کی یونٹ، ابتدائی مرحلے کے مرکز کی سرگرمیوں اور مربوط علاقائی  مرکز کی دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور آندھرا پردیش سرکار کے تحت  این آئی ای پی آئی ڈی، اے ایل آئی ایم سی او، این ایچ ایف ڈی سی، این ایس سی ایف ڈی سی اور این بی سی ایف ڈی سی  کے ذریعے قائم اطلاعاتی اسٹالوں کو بھی دیکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O1SX.jpg

اس کے  بعد نائب صدر نے تقریباً 100مستفیدین کو مدد اور ضرورت کے آلات اور دیگر سامان اور 32.40 کی مجموعی رقم کے قرضوں کے سرٹیفکیٹ دیئے۔

 

حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مربوط علاقائی مرکز کے ساتھ اس وقت سے جڑے ہوئے ہیں، جب یہ ایک عارضی عمارت میں قائم کیا گیا تھا اور وہ اس کے سنگ بنیاد رکھے جانے میں بھی شامل تھے اور بعد میں اس کے افتتاح میں بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سی آر سی کے کام کاج کو دیکھنے کے لئے یہاں آتے رہے ہیں۔ انہوں نے ہر طرح کی معذوری کے لئے یہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اورخدمات کے تئیں  پوری طرح  سے اطمینان کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R22Y.jpg

انہوں نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کو بہترین  سہولیات اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو چاہئے کہ وہ جس طرح سے بھی کسی بھی طرح کی معذوری سے دوچار افراد کو سہولیات اور مواقع فراہم کر سکتا ہے کرے اور معذور افراد کو بااختیار بنانے میں اپنا رول ادا کرے تاکہ ایک معیاری معاشرہ تشکیل پا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نائب صدرکی حیثیت سے وہ تمام بینکروں، مالی اداروں اور خدمات فراہم کرنے والے دیگر افراد اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک ایسا ماحول تیار کرنے کے لئے ہر عملی کوشش کریں، جہاں معذور افراد کو ایسے قرض فراہم کر کے انہیں خود روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں، جن کی ادائیگی کی مدت بڑھائی بھی جا سکتی ہو۔ انہوں نے این آئی ای پی آئی ڈی اور سی آر سی  کے افسروں کے کاموں کو سراہا اور انہیں صلاح دی کہ وہ پی ڈبلیو ڈی کو بہترین خدمات فراہم کرتے رہیں۔

****************************

 

U-12825

ش ح-ع س-ک ا

 


(ریلیز آئی ڈی: 1771544) وزیٹر کاؤنٹر : 212
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil