وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے آزادی کا امرت مہوتسو موبائل ایپ لانچ کیا

Posted On: 12 NOV 2021 7:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 نومبر 2021:

وزیر مملکت برائے ثقافت اور خارجی امور محترمہ میناکشی لیکھی نے آج آزادی کا امرت مہوتسو موبائل ایپ لانچ کیا، جس سے بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات سے متعلق تمام تر اطلاعات ایک ہی جگہ سے حاصل ہو سکیں گی۔ اینڈرائڈ اور آئی او ایس میں دستیاب اس ایپ میں اے کے اے ایم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں اور تقریبات سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ عمر کی پابندی سے مبرا اس ایپ کو بلا قیمت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

 

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب لنکس

https://play.google.com/store/apps/azadikaamritmahotsav

https://apps.apple.com/in/app/azadi-ka-amrit-mahotsav

وزارت ثقافت کے ایڈشنل سکریٹری جناب روہت سنگھ نے ایک پرزنٹیشن پیش کی، جس میں انہوں نے ایپ کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

 

’نیا کیا ہے‘ اور ’ہفتہ واری سرخیاں‘ جیسے سیکشن یوزرس کو بھارت اور دنیا بھر میں چلے رہے امرت مہوتسو سے متعلق تمام پروگراموں کی تفصیلات سے جوڑے رکھتے ہیں۔

ہوم پیج استعمال کرنے والوں کو ایپ کے اندر موجود دلچسپ اور جامع مواد کی ایک مختصر جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان میں ڈجیٹل ڈسٹرکٹ ریپازٹری اور غیر معروف سورماؤں جیسے سیکشن کے لنک شامل ہیں جو ہسٹری کارنر نامی اہم سیکشن کا حصہ ہیں۔

’چلڈرنس کارنر‘ امرت مہوتسو سے متعلق سرگرمیوں میں نوجوان بھارت کی حصہ داری کا جشن مناتا ہے۔ تقریبات اور سرگرمیاں، سیکشن میں مختلف وزارتوں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ منعقدہ امرت مہوتسو تقریبات کی تفصیلات ملتی ہیں اور اس میں جاری پروگراموں کے اعداد و شمار  تک آسان اور راست طور پر رسائی کی سہولت بھی موجود ہے۔

 

جناب روہت سنگھ نے اپنی پرزنٹیشن میں ان تین مقابلوں کا بھی ذکر کیا، جن کا اعلان وزیر اعظم نے 24 اکتوبر 2021 کو اپنے من کی بات خطاب کے دوران کیا تھا۔ ان میں ’حب الوطنی پر مبنی نغمہ نگاری کے مقابلے میں‘ حب الوطنی کے نغمے لکھ کر نئے بھارت کی حب الوطنی کا جشن منانا، ’لوری لکھنے کے مقابلے‘ کے توسط سے وقت کی قید سے ماورا ہماری روایات سے جڑنا اور ’رنگولی بنانے کے مقابلے‘ میں حصہ لے کر زندگی کے رنگوں کا جشن منانا شامل ہے۔ امرت مہوتسو کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ ’عوامی شراکت داری‘ کے لیے مضمون نویسی کے مقابلے مادری زبان اور دیگر زبانوں کے استعمال کی ترغیب فراہم کرتے ہیں، جبکہ رنگولی بنانے کا مقابلہ تخلیقی صلاحیت کے اظہار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

مقابلوں سے متعلق مزید تفصیلات https://amritmahotsav.nic.in/competitions.htm پر دستیاب ہیں۔

آزادی کا امرت مہوتسو حکومت ہند کی ایک پہل قدمی ہے جس کے تحت ترقی پذیر بھارت کے 75 برس اور ملک کے عوام، ثقافت اور حصولیابیوں کی شاندار تاریخ کو یاد کرتے ہوئے جشن منایا جا رہا ہے۔یہ جشن بھارت کے عوام کے لیے وقف ہے، جنہونے نہ صرف بھارت کی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ ان میں آتم نربھر بھارت کے جذبے سے سرشار بھارت 2.0 کو فعال بنانے کی وزیر اعظم مودی کی تصوریت کو آگے بڑھانے کی طاقت اور صلاحیت بھی موجود ہے۔

 

*********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12813



(Release ID: 1771433) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi