وزارت دفاع
تمہیدی تقریب
بھارت – فرانس مشترکہ فوجی مشق کا چھٹا ایڈیشن
ایکس شکتی 2021 کا آغاز 15 نومبر 2021 سے
Posted On:
12 NOV 2021 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12/نومبر 2021 ۔ بھارت اور فرانس تین دو سالہ تربیتی مشق کرنے جارہے ہیں، ان میں بھارتی فضائیہ کے ساتھ گروڑ مشق، بھارتی بحریہ کے ساتھ ورون مشق اور بھارتی بری فوج کے ساتھ شکتی مشق شامل ہیں۔ دو سالہ تربیتی مشق ’’ایکس شکتی 2021‘‘ کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد 15 سے 26 نومبر 2021 کے دوران فرانس کے فریجس میں ہوگا۔ اس دو سالہ مشق میں بھارتی بری فوج کی نمائندگی گورکھا رائفلز انفینٹری بٹالین کی ایک پلٹن کرے گی ، جبکہ فرانس کی نمائندگی چھٹے لائٹ آرمرڈ بریگیڈ کا 21واں میرین انفینٹری ریجمنٹ کرے گا۔
گورکھا رائفلز کے بھارتی دستے کی ایک شاندار وراثت ہے، جو اس کی 68 سالہ شاندار تاریخ کے دوران فوجی شجاعت اور اعلیٰ ترین قربانیوں کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔ 1971 کی جنگ میں ان کے تعاون کا اعتراف بیٹل آنر شنگو ریور ویلی اور تھیٹر آنر آف جموں اینڈ کشمیر میں کیا تھا۔ فرانسیسی فوجی دستے کی تشکیل 1831 میں سیکنڈ میرین ریجمنٹ کے نام سے ہوئی تھی، جسے بعد میں 1901 میں اکیسویں میرین انفینٹری ریجمنٹ کا نام دیا گیا تھا۔ اس کی 120 برسوں سے زیادہ پر مشتمل شاندار آپریشنل تاریخ ہے اور اس نے فرانسیسی فوج کی سبھی اہم جنگوں میں حصہ لیا ہے۔ اس ریجمنٹ کو ایمفیبیس وارفیئر میں اختصاص حاصل ہے اور اس نے افریقہ، یوگوسلاویہ، افغانستان اور مالی میں متعدد قسم کے آپریشنل تجربات کئے ہیں۔
مشق شکتی کی توجہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت سیمی – اَربن علاقے کے پس منظر میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر ہوگی، جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون اور انٹر – آپریبلٹی میں اضافہ کرنا ہے۔ مشق شکتی کے گزشتہ ایڈیشن کا انعقاد 31 اکتوبر سے 13 نومبر 2019 کے دوران راجستھان کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینجز میں فارن ٹریننگ نوڈ میں ہوا تھا، جس میں نیم ریگستانی علاقے میں انسداد دہشت گردی کارروائی کا تجربہ کیا گیا تھا اور اس کی توثیق کی گئی تھی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.12799
(Release ID: 1771362)
Visitor Counter : 159