نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ – یو این ڈی پی نے یو ایل بیز کے لئے پلاسٹک فضلے کے پائیدار بندوبست پر ایک کتابچہ کا اجراءکیا

Posted On: 12 OCT 2021 7:29PM by PIB Delhi

نیتی آیور اور این ای ڈی پی نے ملک میں پلاسٹک فضلہ کے  پائیدار بندوبست کو  بڑھاوا دینے کے لئے ایک کتابچہ  کااجراکیا۔

‘‘پائیدار شہری پلاسٹک فضلے کے بندوبست’’ پر  نیتی آیوگ یو این ڈی پی  کتابچے کے عنوان کے تحت اس رپورٹ کو 11 اکتوبر 2021 کو نیتی آیوگ کے نائب صدر نشیں ڈاکٹر راجیو کمار، سی ای او جناب امیتابھ کانت کے ذریعہ جاری کیا گیا۔ اس موقع پر  ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوامیں تبدیلی کی وزارت میں سکریٹری جناب رامیشور پرساد گپتا، خصوصی سکریٹری ڈاکٹر کے ر اجیشور راؤ اوریو این ڈی پی انڈیا کی ریزیڈینٹ نمائندہ محترمہ شوکونوڈا بھی موجود تھیں۔

اس رپورٹ کو یو این ڈی پی انڈیا اور نیتی آیوگ نے  پلاسٹک فضلے کے بندوبست سے متعلق نامورماہرین اور سرکردہ تنظیموں کے ساتھ اشتراک میں تیار کیا ہے۔کتابچہ کے لئےصلاح مشورہ فروری 2021 میں شروع کیا گیا تھا، اس کے بعد یو این ڈی پی نے شہری بلدیاتی اداروں فضلے کو کارآمدبنانے والوں ،کارپوریٹ سول سوسائٹی کی تنظیموں، تعلیمی ماہرین سمیت 20 سے زیادہ  متعلقہ فریقوں کے ساتھ ورچوئل طورپر صلاح مشورہ کیا۔  کتابچہ کے متن میں  14 ہندوستانی شہروں اور 4 جنوب مشرقی ایشیائی شہروں کااحاطہ کرتے ہوئے ماہرین کےانٹرویو ، گروپ صلاح مشورہ اور تکنیکی ورکشاپس  بھی شامل تھا۔یہ کتابچہ بھارت اور جنوبی مشرقی ایشیا کےشہروں کی بہترین کارکردگی اور مثالوں کو پیش کرتا ہے،جنہیں طرح کے بنیادی ڈھانچے اور پلاسٹک کے فضلے  کے بندوبست سے متعلق چیلنجزکاسامنا ہے۔

اس موقع پر نیتی آیوگ کے نائب چیئرپرسن ڈاکٹر راجیو کمار نے زور دیتے ہوئے کہاکہ شہروں میں پائیدار پلاسٹک فضلے کے بندوبست کی حصولیابی کے لئے  بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کیا جانا اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پربیداری پھیلانے اور گھریلو سطح پر فضلے کے بندوبست کی اہمیت کو سمجھانے جیسے  اندورماڈل کی ضرورت ہے جسے دیگر شہروں کے ذریعہ اپنایا جاسکتا ہے۔ یہ پلاسٹک فضلے کے بندوبست کو ایک  عوامی تحریک بنانے کی کنجی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایسے نئے خیالات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، جو کوڑاچننے کے مشکل کام کو ختم کرکے ان سے جڑےورکروں کو بہتر معیاری زندگی دی جاسکے۔

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہاکہ ملک کو صفائی ستھرائی کے معاملے میں بے مثال حصولیابی ہوئی ہے، اور اسی طرح ہمیں اپنے فضلےکوکارآمد بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر عوامی بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس کتابچہ میں پائیداری شہری پلاسٹک فضلے کے بندوبست کے لئے اہم اجزاء کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں تکنیکی ماڈل، ریکوری سہولیات، آئی ای سی اور  ڈجیٹلائزیشن اور اچھی حکمرانی شامل ہیں۔

نیتی آیوگ کے خصوصی سکریٹری جناب راجیش کمار راؤ نے کہاکہ نیتی آیوگ نے  فضلے کے بندوبست کے مختلف شعبوںمدورمعیشت کولانے کے لئے 11 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  پلاسٹک فضلے کے پائیدار بندوبست کے  لئے عارضی ملازمین کی سماجی  شمولیت بہت اہم ہے۔

ایم او ای ایف سی سی سکریٹری جناب آر پی گپتا نے کہاکہ عالمی سطح پر حاصل مجموعی پلاسٹک کے محض 9 فیصد کو ہی قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔ تقریبا 12 فیصد جلادیا جاتا ہے اور توانائی حاصل کی جاتی ہے اورباقی ماندہ تقریبا 79 فیصد زمین ، پانی اور سمندرمیں چلاجاتا ہے اورماحولیات کو آلودہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  ایک بار کااستعمال ہونے والے پلاسٹک کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کیا جانا اہم ہے اورجہاں تک ممکن ہو  پلاسٹک کی چیزوں کے لئے اگر کوئی متبادل دستیاب ہے انہیں ترک کردیاجانا چاہئے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتےہوئے یو این ڈی پی انڈیاکی ریزیڈینٹ نمائندہ محترمہ شوکونوڈانے کہاکہ یو این ڈی پی میں  پلاسٹک فضلے کے بندوبست پروگرام کے تحت ہمارے ماحولیات کی حفاظت اور پلاسٹک کے لئے ایک مدور معیشت بنانے کے لئے سبھی قسم کے پلاسٹک فضلے کوجمع کرنے ، چھاٹنے اوراسے قابل  استعمال بنانے کو بڑھاوا دیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام  کوڑا چننے وا لوں کی فلاح وبہبود اور مالی شمولیت کو بھی یقینی بناتا ہے اور فضلے سے متعلق ویلیو چین میں  یہ سب سے اہم فریقوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام سوچھ بھارت مشن 2.0 کے اصولوں کے عین مطابق ہے، اس کتابچہ کے ذریعہ سے اپنے تجربات کو بانٹنے اور شہری بلدیاتی اداروں کو اس  ماڈل پر عمل کرانے میں ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔

پائیدار شہری فضلے سے متعلق بندوبست : خلاصہ

شہری بلدیاتی اداروں(یو ایل بی ایس) کو میونسپل ٹھوس فضلے کے بندوبست  ضابطوں 2016 اور پلاسٹک ٹھوس فضلے کے بندوبست کے ضابطوں 2016 کے تحت شہری سطح پر میونسپل ادارے کے ٹھوس فضلے اورپلاسٹک فضلے کا بندوبست کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس کتابچے میں بھارت سمیت چار جنوب ایشیائی ملکوں کے 18 معاملات کا مشاہدہ کرتے ہوئے بہترین تکنیکی ماڈلوں کو شامل کیا گیا ہے اس کے چار اجزاء ہیں(اے) ای سائیکلنگ کے لئے تکنیکی ماڈل(بی)  اشیاء کو حاصل کرنے سے متعلق سہولیات (ایم آر ایف) (سی) پلاسٹک فضلے کے موثر بندوبست کے لئے حکمرانی اور (ڈی) آئی ای سی اور ڈیجی ٹاٹیزیشن کتابچے میں پلاسٹک فضلے کے بندوبست خدمات کے تمام تر پہلوؤں کااحاطہ کیا گیا ہے جو شہری بلدیاتی اداروں اور شعبے سے منسلک متعلقہ فریقوں کو ان کی ضرورتوں کے مطابق اس کتابچے کے تحت احاطہ کئے گئ کامیاب پیشوں اور خدمات کے ماڈل سے حاصل رہنما ہدایات سے سبق حاصل کرنے کے اہل بنائے گا تاکہ وہ اپنے شہروں میں کامیاب پلاسٹک فضلے کے کامیاب بندوبست کا منصوبہ بناسکیں۔

اجزاء:-1 پلاسٹک فضلے کو پھر قابل استعمال بنانے اور بندوبست کے لئے تکنیکی ماڈل

مختلف متعلقہ فریقوں اور ان کے سماجی فائدوں کو شامل کرکے ایک مربوط اور سب کی شمولیت والے موقف کے تحت (اے) شہر کی سطح پر پلاسٹک فضلے کے بندوبست کی بنیادی نظام کا فروغ( بی) شہری سطح پر پلاسٹک کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے فروغ کے لئے سسٹمس کا موقف (سی) متعلقہ فریقوں کی شناخت اور شراکت داری (ڈی) پلاسٹک فضلے کے ٹھوس مکمل بندوبست کے لئے تجاویز کے فروغ کو شامل کیا گیا ہے۔

اجزاء:2- بہتر بنائے گئے پلاسٹک فضلے کے بندوبست کے نفاذ کے لئے سازو سامان حاصل کرنے کی سہولت

یہ اجزاء ایم آر ایف میں شناخت  ، تعمیر اور فضلے کے عمل کے طریقہ کار سے شروع ہونے والے سازو سامان کو حاصل کرنے کی سہولت (ایم آر ایف) کے مکمل کام کاج کی وضاحت کرتا ہے۔

اجزاء :3-حکمراں اداروں میں ایم آر ایف کو ادارہ جاتی بنانا

پلاسٹک فضلے کے بندوبست میں کوڑا چننے والوں کو سماج کے اصل دھارے میں شامل کرنے سے کوڑا چننے والوں کی سماجی ، معاشی حالت میں بہتری آئے گی اور سماج میں ان کی پہچان میں اضافہ ہوگا اس کے لئے شہری بلدیاتی اداروں کے ذریعہ لمبے عرصے کے لئے  شفارشات پر مبنی مختلف  ماڈلوں اور کوڑا چننے والوں کو ادارہ جاتی طریقے سے دینے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے کچھ اہم سرگرمیوں کے طور پر کوڑا چننے والوں کی خدمات کو ایم آر ایف سے منسلک کرنا اور تعمیر سازی اور انہیں معاشی طور پر تعلیم یافتہ بنانا اور ان کے لئے بینک کھاتے کھولنا، انہیں  تحفظ سے متعلق مختلف سماجی منصوبوں سے منسلک کرنا، پیشے سے متعلق شناختی کارڈ، صحت سے متعلق فائدے اور ذاتی تحفط کے آلات فراہم کرنا،کرچ اور کھیل کے میدان اور بچوں سے متعلق  دیگر بنیادی  سہولیات فراہم کرنا اور اپنی مد د آپ گروپوں کو تشکیل دیا جانا شامل ہیں۔

اجزاء:4-آئی ای سی اور ڈیجٹیلائزیشن

اس اجزاء میں پلاسٹک فضلے ویلیو چین کی مختلف مراحل سے حاصل کئے گئے فیڈ بیک نظام کو قائم کرتے ہوئے معلومات کے بندوبست سے متعلق طریقہ کار کے فروغ کیا جانا شامل ہے۔

مختلف ماڈلوں  کوڑا چننے کے لئےصنعتی مواقعوں کا فروغ،اپنے غیر منافع بخش تنظیم بنانے کے لئے کوڑا چننے والوں کو آپریٹیو اداروں کا فروغ، کوڑا چننے والوں اور غیر کوڑا چننے والوں کو ملا کر ایک ورک فورس کا فروغ وغیرہ کو بھی اس کتابچے میں شامل کیا گیا ہے۔اس کتابچے میں تفصیلی ماڈلس کا مقصد، پائیدار پلاسٹک فضلے کے بندوبست کو استعمال میں لانا ہے۔ رپورٹ میں بیان کئے گئے مختلف نظریات سووچھ بھارت مشن2.0 اور پلاسٹک فضلے کے بندوست ضابطے 2016 اور 2018  کے مطابق ہے۔یہ ماڈل ضابطوں کی عمل آوری کو یقینی بناتے ہیں اور وسائل کے استعمال میں بہتری پیدا کرتے ہیں۔یہ ماڈل نہ صرف پلاسٹک فضلے کے بندوبست پر توجہ مرکوز کرتے ہیں بلکہ سماج کی شمولیت اور کچرا چننے والوں کی سماجک معاشی صورت حال میں  بہتری پیدا کرکے ان کے تحفظ پر بھی خاص طور پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ان ماڈلوں پر عمل آوری کے لئے مختلف متعلقہ فریقوں جیسے یو ایل بی ریسائکلر سروس فراہم کرنے والے پلانٹ مالکوں اور کوڑا چننے والوں کے رول کا بھی اس کتابچے میں ذکر کیا گیا ہے۔

****************

 

(ش ح۔ش  ر ۔ ف ر)

U NO. 12776


(Release ID: 1771175) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Hindi