کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چائے بورڈ نے کم معیاری در آمدات پر سخت کارروائی کی ہے


بورڈ نے چائے کے خریداروں سے در آمد شدہ چائے کو دارجلنگ / کانگڑا / آسام (روایتی) نیل گری (روایتی) کی چائے کے ساتھ شامل نہ کرنے کی ہدایت دی

سبھی در آمد کنندگان کو یہ ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ در آمد شدہ چائے کی اصلیت کا ذکر اُن کے سبھی فروخت کی رسیدوں میں کیا جائے اور در آمد شدہ چائے کو خالص بھارت کی چائے کے طور پر پیش نہ کیا جائے

چائے کے سبھی تقسیم کاروں کو گھریلو کھپت کے لئے خالص بھارت کی چائے کے ساتھ سستی اور کم معیاری در آمد شدہ چائے کو نہ ملانے کی ہدایت دی گئی ہے

دارجلنگ چائے کے مینو فیکچررس کو جی آئی شعبے سے باہر سبز پتی کی خرید نہ کرنے کی ہدایت دی گئی

بھارت کی چائے کی پیداوار کے مقابلے میں چائے کی در آمد بہت کم ہے

Posted On: 11 NOV 2021 6:04PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے یہ یقینی بنانے کے لئے سخت اقدام کئے ہیں کہ بھارت میں کم معیاری والی  چائے کی در آمد اور اس کی تقسیم نہ کی جائے۔ اس سلسلے میں آج ایک نوٹیفکیشن جاری  کیا گیا ہے۔ تجارت وصنعت کے وزیر کی ہدایات کے مطابق  دارجلنگ جی آئی  کی  حفاظت کے لئے چائے کی مارکیٹنگ کنٹرول آرڈر، 2003 ، چائے (تقسیم اور بر آمدات) کنٹرول آرڈر، 2005  کے تحت 11 نومبر  2021  کو  چائے بورڈ کے ذریعے  4 سرکلرس جاری کئے گئے ہیں، جن کی تفصیلات نیچے دی گئی ہیں۔

  1. سبھی در آمد کنندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ در آمد شدہ  چائے کی  اصلیت کا ذکر  ان کی سبھی فروخت کی رسیدوں میں کیا گیا ہو اور  در آمد شدہ چائے کو  بھارت کی خالص چائے کے طور پر پیش  نہیں کیا گیا ہے۔
  2. چائے کے سبھی  تقسیم کاروں کو  گھریلو کھپت کے لئے  بھارت کی خالص چائے کے ساتھ سستی اور کم معیاری چائے کو  نہ ملانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
  3. دارجلنگ چائے کے  مینو فیکچررس کو  جی آئی شعبے سے باہر سبز پتیوں کی  خرید نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
  • IV. چائے خریداروں کو در آمد شدہ چائے کو دارجلنگ / کانگڑا / آسام (روایتی) نیل گری (روایتی) کی چائے کے ساتھ نہ ملانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 مذکورہ ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے چائے بورڈ نے  خصوصی طور پر  نیپال کی چائے کے تقسیم کاروں / در آمد کنندگان کے خلاف  یکایک  جانچ کی  ہے اور  جانچ کے لئے  نمونے لئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چائے کی در آمدات میں اضافے  کو  نشان زد کرنے والی کچھ رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن کا  گھریلو  چائے کی صنعت پر  منفی اثر پڑ رپا ہے۔ یہ حقیقت  نہیں ہے۔ کُل چائے کی پیداوار کے مقابلے میں در آمدات  کا فیصد  عام طور پر  1-2  فیصد  کی رینج میں ہے، جس میں ایک بڑی مقدار  دو بارہ  بر آمدات کے لئے  ہوتی ہے  اور ان کا  گھریلو  استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ بھارت میں چائے کی  در آمدات کا اہم مقصد  قدر میں اضافہ اور  ملاوٹ  کئے جانے کے بعد  دوبارہ  انہیں بر آمدات  کرنا ہو تا ہے۔ بھارت کے  چائے کی پیداوار کے مقابلے میں چائے کی در آمدات بہت کم ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

9U-1277



(Release ID: 1771169) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali