وزارت دفاع
نیپال کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ نیپال این ڈی سی کی طرز پر اپنی نیشنل ڈیفنسیونیورسٹی قائم کرے گا
Posted On:
11 NOV 2021 6:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11؍نومبر،2021۔نیپال کی فوج کے سربراہ جنرل پربھو رام شرما، جنھیں بھارتی فوج کے 'جنرل' کے اعزازی عہدے سے نوازا گیا ہے، نے 'وال آف آنر' پر اپنی تصویر کی نقاب کشائی کی اور 11 نومبر 2021 کو انہیں نئی دہلی میں نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) میں 'اسکرول آف آنر' پیش کیا گیا۔ این ڈی سی کے ممتاز سابق طلباء، جو اپنے اپنے ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر پہنچے ہیں، انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ جنرل شرما کا تعلق 53ویں این ڈی سی کورس سے ہے۔
اپنے خطاب میں جنرل شرما نے پیشہ ورانہ اور علمی بصیرت کے اعلیٰ ترین معیار کے لیے اپنے عہد اور اس اعزاز کے لیے انہیں ایک قابل امیدوار بنانے کے لیے این ڈی سی کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیپالی فوج اپنی نیشنل ڈیفنسیونیورسٹی کے قیام کے سفر پر گامزن ہے اور باہمی تعاون کے شعبوں کو مزید بڑھایا گیا ہے۔
اس سے پہلے آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے این ڈی سی کے سابق طلباء کے لئے ویب پورٹل کا افتتاح کیا اور ادارے میں این ڈی سی ایلومنی نیوز لیٹر کا افتتاحی شمارہ بھی جاری کیا۔ یہ سابق طلباء کو این ڈی سی کے ساتھ جڑنے، اشتراک کرنے اور مشغول ہونے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا اور اس طرح بیرونی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرے گا۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:12761
(Release ID: 1771148)
Visitor Counter : 128