بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کے وزیر نے 'بجلی کے سیکٹر میں توانائی کے ذخیرہ کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیسی فریم ورک رپورٹ' پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 11 NOV 2021 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍نومبر،2021۔بجلی کے وزیر نے 'بجلی کے سیکٹر میں توانائی کے ذخیرہ کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیسی فریم ورک رپورٹ' پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کی

بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج مرکزی سرکار، مرکزی پی ایسیو کے سینئر افسران، قابل تجدید توانائی ڈیولپرز، پی ایس پی ڈیولپرز اور بیٹری مینوفیکچررز کے ساتھ 'بجلی کے سیکٹر میں توانائی کے ذخیرہ کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیسی فریم ورک رپورٹ' پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہونا چاہیے کہ کوئی توانائی ضائع نہ ہو اور اس کے لیے ہمیں تمام توانائی کو ذخیرہ کرنے کی پوزیشن میں ہونا چاہیے، جو کسی بھی وقت فاضل ہونے والی ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ چوبیس گھنٹے قابل تجدید توانائی کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار کے ساتھ کچھ ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ توانائی کے ذخیرہ اور وسائل کی مناسبت سے متعلق علیحدہ رہنما خطوط تیار کریں۔

2030 تک 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے وزیر موصوف نے شمسی توانائی اور بادی توانائی کے منصوبوں کے آئندہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سال کے حساب سے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کی ضرورت پر کام کرنے کی ہدایت دی۔

ذیلی خدمات کے بارے میں جناب سنگھ نے توانائی کے وافر ذخائر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، جسے ہمارے بجلی نظام اور گرڈ آپریشن میں مدد کے لیے لمحہ بہ لمحہ استعمال کیا جا سکے۔

وزیر موصوف نے تمام ہائیڈرو سی پی ایسیو اور نجی صنعتوں کو موجودہ ایچ ای پی کے آس پاس کے پمپ ہائیڈرو سائٹس کا سروے اور شناخت کرنے کی ہدایت دی۔

میٹنگ میں بجلی کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر، سکریٹری (بجلی)، سکریٹری (نئی اور قابل تجدید توانائی)، ایڈیشنل سکریٹری (ہائیڈرو) اور وزارت پٹرولیم، ایم این آر ای، سی ای اے، پی او ایس او سی او، ایس ای سی آئی، این ٹی پی سی، ڈی وی سی، بی بی ایم بی اور ہائیڈرو سی پی ایسیو کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:12760


(Release ID: 1771145) Visitor Counter : 184