وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

تلنگانہ میں بھدراچلم کو آئی آر سی ٹی سی کی رامائن سرکٹ ٹرین میں ایک منزل کے طور پر شامل کیا گیا


’’دنیا بھر میں تلگو بولنے والے لوگوں، خاص طور پر ریاست تلنگانہ کے لوگوں نے بھدراچلم کو آئی آر سی ٹی سی کی رامائن سرکٹ ٹرین میں ایک منزل کے طور پر شامل کرنے پر وزیر اعظم کے تئیں اپنی خوشی اور شکریہ کا اظہار کیا ہے‘‘:جناب جی کشن ریڈی

رامائن یاترا ٹرین بھدراچلم روڈ اسٹیشن سمیت بھگوان رام کی زندگی کے سفر کے تمام اہم مقامات کو جوڑتی ہے: ثقافت و سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر

Posted On: 11 NOV 2021 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11نومبر؍2021:

ثقافت،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آئی آر سی ٹی سی کی تیرتھ یاتری خصوصی ریل گاڑی کے رامائن سرکٹ میں بھدراچلم کو ایک منزل کے طور پر شامل کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے بھدراچلم کو ایک منزل کے طور پر شامل کرنے کی میری درخواست پر، انہوں نے ریلوے کے وزیر کو ہدایت دی کہ وہ اس درخواست پر احسن طریقے سے غور کریں۔‘‘

جناب جی کشن ریڈی نے کہا ’’دنیا بھر میں تیلگو بولنے والے لوگوں، خاص طور پر ریاست تلنگانہ کے لوگوں نے بھدراچلم کو آئی آر سی ٹی سی کی رامائن سرکٹ ٹرین میں ایک منزل کے طور پر شامل کرنے پر وزیر اعظم کے تئیں اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا’’بھگوان رام کا تیلگو بولنے والوں کے دلوں میں بالعموم اور بالخصوص ریاست تلنگانہ کے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام ہے۔ بھگوان رام کے عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ بھگوان رام نے دیوی سیتا اور لکشمن کے ساتھ اپنی جلاوطنی کے تقریباً 10 سال پنچاوتی میں گزارے جوکہ جدید دور میں بھدراچلم کے آس پاس میں واقع ہے۔ ایودھیا کے ساتھ تلنگانہ میں بھدراچلم، پرناشالا، جٹایوپاکا، ڈموگوڈیم اور گناڈلا رام کی زندگی میں بہت اہم ہیں۔‘‘

جناب جی کشن ریڈی نے رامائن سرکٹ ٹرین کے کامیاب آغاز پر وزارت ریلوے اورآئی آر سی ٹی سی کو مبارکباد دی ہے۔ یہ ٹرین نئی دہلی سے رامیشورم کے لئے شروع ہوگی اور بھگوان شری رام کی زندگی سے وابستہ مختلف اہم مقامات پر رکے گی۔

 

1.jpg

 

انہوں نے کہا کہ بھدراچلم کا سیتارام سوامی مندر پوری دنیا میں مشہور ہے۔ رامولاوری مندرکی عبادت گاہ کی تاریخ مشہور ہے۔ اس مندر میں یوگادی سے پہلے رام نومی تک ہونے والے تہوار بہت مشہور ہیں اور سیتا رام کلیانم ایک خوشی کا واقعہ ہے۔

چونکہ رامائن یاترا ٹرین کا مقصد بھگوان رام کی زندگی کے دوران کے سفر کے تمام اہم مقامات کو جوڑنا ہے، لہٰذا بھدراچلم روڈ اسٹیشن (کوتھا گوڈیم اسٹیشن) کو شامل کرنے سے رامائن سرکٹ مکمل ہوجائے گا۔

                               

************

 

ش ح۔م ع۔ع ا

 (U: 12758)



(Release ID: 1771087) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi