وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بی آر او موٹر سائیکل مہم جوئی ٹیم کا اروناچل پردیش میں شاندار استقبال

Posted On: 11 NOV 2021 7:04PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 11 نومبر / انڈیا @ 75 بی آر او موٹر سائیکل مہم جوئی ٹیم کا اروناچل پردیش میں شاندار خیر مقدم کیا گیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ جناب چوونا مین نے ، آج ایٹا نگر کے راج بھون میں مہم جوئی ٹیم کا خیر مقدم کیا ۔ سرحدی سڑک تنظیم ( بی آر او ) آزادی کا امرت  مہوتسو کے جشن کے ایک حصے کے طور پر  14 اکتوبر سے 27 دسمبر  ، 2021 ء تک انڈیا @ 75 بی آر او موٹر سائیکل مہم جوئی کا انعقاد کر رہی ہے ، جس میں ، وہ ملک  کے چاروں کونوں تک پہنچے گی اور ملک کی تعمیر میں بی آر او کے تعاون کے بارے میں بیداری پیدا کرے گی ۔ یہ مہم سات مرحلوں میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ اروناچل پردیش کی ریاست کا تیسرے مرحلے میں احاطہ کیا گیا ہے ، جو 5 نومبر ، 2021 ء کو سلی گڑی میں شروع ہوا اور اس مرحلے کا اختتام 14 نومبر ، 2021 ء کو دوم دوما میں ہو گا ۔

          معزز وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 14 اکتوبر ، 2021 ء کو دلّی سے ، اِس موٹر سائیکل کی مہم کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا ۔ اپنی نوعیت کی یہ پہلی مہم ، جس میں بی آر او کے 75 سے زیادہ سوار شامل ہیں ، 75 ضلعوں میں 20000 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی ۔ یہ مہم بھارت کے پورے محیط کا سفر کرنے کے بعد 27 دستمبر ، 2021 ء کو نئی دلّی میں ختم ہو گی ۔ 

اس مہم جوئی کے سماجی اور فوجی  ، دونوں  موضوع ہیں  ۔ اس کا مقصد ایک طرف نو جوانوں کو بی آر او میں شامل ہونے کی تحریک دینا ہے اور بہادری کا ایوارڈ پانے والوں ، سابق فوجیوں اور جنگ میں بیوہ ہونے والی خواتین  کے ساتھ گفتگو کرنا ہے اور  اس کا مقصد مختلف سرکاری پروگراموں کے ذریعے آتم نربھر بھارت کی جانب قوم کو آگے بڑھنے کی ہمت افزائی کرنا بھی ہے ۔

مہم جوئی کی عزت افزائی کی تقریب کا انعقاد ریاستی حکام کی مدد سے ارونانک پروجیکٹ کے ذریعے  منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر  اظہارِ خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے مقامات کو جوڑنے ، ملک کے لوگوں کو جوڑنے اور خاص طور پر اروناچل پردیش  کو  جوڑنے کے لئے بی آر او کے ذریعے  کی گئی خدمات کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے ریاست کے نو جوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی تعمیر  میں تعاون کریں ۔  نائب وزیر اعلیٰ نے ، اِس مہم کو اس کے اگلے سفر ، پاسی گھاٹ کے لئے  ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور اُن کی مستقبل کی کوششوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

بی آر او نے اپنی موٹر سائیکل مہم جوئی کے ساتھ ساتھ یزلی ، جورم ، پیپا ، کولو ریانگ ، کیمن  وغیرہ میں طبی کیمپ بھی منعقد کئے ۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے داپو ریجو ، بامے ، تلیہا اور لیکا بالی میں سووچھ بھارت ابھیان اور سڑک  تحفظ  مہم کا بھی انعقاد کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DNPF.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 11.11.2021 )

 


(Release ID: 1771086) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi