عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لکھنؤ میں "ریاستی پبلک ایڈمنسٹریشن اداروں کو مضبوط بنانے" پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعلان کیا کہ ڈی اے آر پی جی اور یو پی حکومت ملک کی کسی بھی ریاست کے لیے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس تیار کرنے میں تعاون کریں گے۔

قومی بہترحکمرانی کے انڈیکس کے طرزپرحکمرانی میں کارکردگی کو بہتربنانے کے لیے ڈسٹرکٹ انڈیکس کو دوسرے ریاستوں میں بھی اپنایا جائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیرموصوف نے کہاکہ ڈی اے آرپی جی اترپردیش حکومت کے ساتھ ملکرسی پی جی آراے ایم ایسیوپی کے ضلعی پورٹل سے جوڑنے کا کام کرے گا تاکہ شہری ایک ہی پورٹل سے شکایات درج کر سکیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 NOV 2021 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍نومبر2021:

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لکھنؤ میں "ریاستی پبلک ایڈمنسٹریشن اداروں کو مضبوط بنانے" پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں اتر پردیش میں علاقائی کانفرنس منعقد کرنے کے لیےایڈمنسٹریٹیو اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے، ڈی اے آر پی جی  کی تعریف کی۔ تھیم کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس سے  ریاستی پبلک ایڈمنسٹریشن ادارے  مستحکم ہوں گے اور ریاست اور ملک کو ترقی  کی راہ پر گامزن کرنے  کے لئے ریاست کے سول سرونٹس بااختیارہوں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے خطاب میں  اعلان کیا کہ ڈی اے آر پی جی اور یو پی حکومت ملک کی کسی بھی ریاست کے لیے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس تیار کرنے میں تعاون کریں گے۔ سبھی ضلعوں  کے گورننس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے  بہتر حکمرانی کے قومی انڈیکس  کے طرز پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ   ریاست کے لئے یہ گڈ گورننس انڈیکس  دیگر ریاستوں میں بھی اپنایا جاسکتا ہے کیونکہ حکومت کا اصل منتر فلاحی اسکیموں کے تمام فوائد کے ساتھ قطار میں کھڑے آخری انسان تک پہنچنا ہے۔

وزیر موصوف  نے یہ بھی اعلان کیا کہ ڈی اے آر پی جی اتر پردیش کے ضلعی پورٹل کے ساتھ سی پی جی آر اے ایم ایس  کو جوڑنے کے لیےیوپی حکومت کے ساتھ اشتراک کرے گا جس سے شہری ایک ہی پورٹل سے  اپنی شکایت درج کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون نیشنل ون پورٹل ایک ہدف ہے اور اس کے لیے شکایت سے متعلق ریاستی پورٹل کے ساتھ سی پی جی آر اے ایم ایس  کو جوڑنا  شکایت کی تلافی میں اہم رول ادا کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ، یہ کانفرنس  ایڈمنسٹریٹیو ٹریننگ،  شہریوں کے لئے مخصوص گورننس کی سہولت کے لئے صلاحیت سازی ،ای گورننس ، شفاف ، جوابدہ اور شہریوں کے لئے موزوں انتظامیہ کے ذریعہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بننانے میں بہترین طریقوں کو وضع کرنے اور ان کے نفاذ میں تجربات کے تبادلہ کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

سول سروسز صلاحیت سازی  کے لئے قومی پروگرام  - مشن کرمیوگی کا  ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ، اسے "سب سے بڑا" انسانی وسائل کے فروغ  کا پروگرام قرار دیا گیا ہے جو نوکرشاہوں کو تسلسل کی بنیادپر اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ "مشن کرمیوگی کا مقصد  سول سرونٹس کو شفافیت اور ٹکنالوجی کے ذریعہ   مزید تخلیقی  ، تعمیری اور اختراعی  بناکر انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنا ہے۔ " انہوں نے کہا، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل میپنگ کے نئے ٹولز کو نالج اور ڈیٹا کے  ایک رپوزیٹری کے طور پر استعمال کیاجانا چاہیے جو مسائل کے حل اور انتظامی کارروائی ٹریننگ ماڈیول کے لیے نئے طریقہ وضع کرنے میںمددگار ہوسکتی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) تربیتی اداروں کے لیے’کامن شیئرڈ ریسورسز ‘  کی سمت میں کام کررہا ہےاور’فیکلٹی‘ کے تصور  پر نظرثانی کی جارہی ہے  تاکہ کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں ، خواتین اسپیکر ،  کامیاب اسٹارٹس اپس کو  سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، سی ٹی آئیز میں گیسٹ فیکلٹی کے طور پر شامل کیا جاسکے۔انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ٹریننگ کے رول کو بھی نمایاں کیا اور کہا کہ یہ نہ صرف ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی کے لئے ضروری ہے بلکہ افسران کے وژن کو وسعت دینے  کے لیے بھیاہم ہے۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات،حکومت ہند کے سکریٹری جناب  سنجے سنگھ نے مہمانوں ، مندوبین  اور شرکا کا پرجوش طریقہ سے خیرمقدم کیا۔ جنہو ں نے اس پہل کے حصے کےطور پر اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کی  ضرورت کو بھی نمایاں کی تاکہ ملک کے دیگر حصوں میں  جاری  گڈٹریننگ پریکٹسز اور انتظامی اختراعات  کا تبادلہ کیا جاسکے اور ان گڈٹریننگ اور گورننس پریکٹسز اور اختراعات کو دوسری جگہوں پر عمل کرنے کی ضرورت  ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  مختلف موضوعات پر علاقائی کانفرنس  ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جارہی ہیں  اور ابھی تک ہمارا تجربہ یہ رہا ہے کہ یہ کانفرنسز  ٹریننگ پریکٹسز،  انتظامی اصلاحات اور اس شعبے میں مختلف ریاستوں میں  نئی ترقی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک بہترین فورم ہیں۔

کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) کے چیئرمین جناب عادل زین البھائی نے اس موقع پر کہا کہ سی بی سی 6 سے محکموں اور 350 سی ٹی آئیز کا احاطہ کرکے  مواد اور انفرااسٹرکچر پر پر ایک سروے کر رہا ہے۔

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب دیوش چترویدی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

ڈی اے آر اینڈ پی جی کے سینئر افسران جناب  وی سری نواس، خصوصی سکریٹری اور جناب  این بی ایس راج پور، جوائنٹ سکریٹری اور ڈی او پی ٹیسےمحترمہ  رشمی چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری؛ ایل بی ایس این اے اے، ڈی جی، جناب سری نواس آر کٹیکتھلا؛ کیپیسٹی بلڈنگ کمیشنسےجناب عادل زین البھائی، چیئرمین، ڈاکٹر آر بالاسبرمنیم،ممبر؛ جناب  پروین پردیشی، ممبر؛ جناب  ہیمانگ جانی، سیکرٹری؛ آئی آئی پی اے سے، جناب ایس این ترپاٹھی، ڈائریکٹر جنرل؛ تمام اے ٹی آئیز اور سی ٹی آئیز اور  اتر پردیش کے 350 افسران  نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

 

************

 

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

(U:12754)


(ریلیز آئی ڈی: 1771085) وزیٹر کاؤنٹر : 215
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi